کرکٹ لیگز میں میچ فکسنگ کا بڑھتا ہوا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کھیلوں میں میچ فکسنگ کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، کرکٹ کی بات کی جائے تو گزشتہ صدی میں بھی ایسے بہت سے واقعات دیکھنے کو ملے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس چیز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں لیگز کی بھرمار ہوئی اور ان میں بھی ایسے واقعات سننے کو ملے اور بہت سے ماہرینِ کے بقول کئی لیگز صرف جوئے کی بناء پر چل رہی ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ اب ٹیموں کی سپانسرز بھی اب بیٹنگ کمپنیاں ہی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنرل مینیجر جو دنیا بھر کی لیگز میں کام کرتے ہیں، یوٹیوب چینل ریلوکٹے پر اپنے انٹرویو میں انہوں نے کسی بھی میچ کے فکس ہونے کی علامت اس دوران بیٹنگ کمپنیوں کے ٹرینڈ میں غیر معمولی تبدیلی آنا قرار دی ہے۔
گزشتہ دنوں معروف تجزیہ کار ‘جیرڈ کمبر’ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایسی مشکوک حرکت کی نشاندہی کی۔ 7جنوری کو ڈھاکہ کیپیٹل اور رانگپور رائیڈرز کے مابین ہونے والے میچ میں ڈھاکہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں رانگپور رائیڈرز نے الیکس ہیلز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بہترین آغاز کیا اور رانگپور رائیڈرز میچ آسانی سے جیتتی نظر آرہی تھی۔
جیرڈ کمبر یہاں ایک حیران کن چیز کا اظہار کرتے ہیں کہ میچ کے دوران مختلف بیٹنگ ویب سائٹس پر اس بات پر بیٹنگ ہورہی تھی کہ ‘آیا رانگپور رائیڈرز کا اسکور 10اوورز کے بعد 78 سے زائد ہوجائے گا یا نہیں’؟
الیکس ہیلز کی بیٹنگ کے دوران تو یہ چیز ممکن نظر آرہی تھی لیکن نویں اوور کی چوتھی گیند پر الیکس ہیلز آؤٹ ہوگئے جس وقت ٹیم کا اسکور 61 تھا۔ اب 8گیندوں پر 18 رنز درکار تھے اور سامنے نئے بلے باز تھے۔
افتخار احمد نے سنگل لے کر سیف حسن کو سٹرائیک دیا جوکہ 12 گیندوں پر 9رنز بنا چکے تھے اور ان سے تیز رنز ہونے کی بظاہر امید نہیں تھی۔ یوں 7گیندوں پر 17رنز درکار تھے لیکن حیران کن طور پر 79رنز ہونے کی شرط پر پیسے لگانے والوں میں کمی نہیں ہوئی۔ وہ بتدریج بڑھتے رہے، ساتھ ہی ریٹ بھی بڑھ رہا تھا۔
ان 7گیندوں پر 3ڈاٹ اور ایک وکٹ گرنے کے باوجود مطلوبہ رنز پورے ہوئے اور اس میں 4وائیڈز نے حصہ ڈالا۔ کارگزاری یہ تھی کہ نویں اوور کی چھٹی گیند پر وائیڈ پر چوکا ہوا اور اوور ڈاٹ سے ختم ہوئی۔ اگلے اوور میں 2ڈاٹ ہوئے اور پھر سنگل اور چوکا لگنے کے بعد وکٹ گرگئی جس سے اب ایک گیند پر 7رنز درکار تھے جوکہ عام حالات میں ناممکن تھے۔
حیرت انگیز طور پر بیٹنگ ٹرینڈ اس کے باوجود نیچے نہیں گیا۔ یہاں باؤلر علاؤ الدین نے وائیڈ پر چوکا کھایا اور پھر 2مزید وائیڈ کروائیں جس سے بغیر کسی گیند کے ہی وہ رنز پورے کروادیے۔ آخری گیند پر سنگل ہوا اور یوں اس شرط پر پیسہ لگانے والوں کی شرط کامیاب ہوگئی کہ 10اوورز کے بعد اسکور 80 ہوچکا تھا۔
جیرڈ کمبر نے اس میں میچ فکسنگ کا الزام تو نہیں لگایا لیکن گیندوں میں بارہ رنز وائیڈز کے آنا اور پھر لگاتار 3وائیڈز کروا کے اسکور پورا کرنا بہرحال مشکوک حرکت ہے اور قابل تشویش ہے۔
کھیلوں کا حسن ان کی شفافیت کے ساتھ ہی ہے یہی وجہ ہے کہ فیفا اور آئی سی سی سمیت دنیا بھر کے اسپورٹس کے ادارے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کہیں بھی کسی کو اس کھیل کے حسن کو داغدار کرنے کا موقع نہ ملے۔
تاہم، بنگلہ دیش کے اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، امید ہے کہ جلد کوئی خبر مل جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کرکٹ لیگز گیند پر
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 ویں ایڈیشن، آغاز آج راولپنڈی میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہے جب راولپنڈی پاکستان کے پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج بروز جمعہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ جس کے بعد پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟
واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ کھیل