عثمان خان :اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل کرلئے گئے 

اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل  ہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون ممبر بھی شامل  ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کردی گئی

ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا 

اسلامی نظریاتی کونسل کے  10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل  ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے

1962 سے 2024ء تک 16 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اپنی 3 سالہ مدت پوری کرچکے ،ڈاکٹر ایس ایم زمان، مولانا محمد خان شیرانی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز دو دو مرتبہ چیئرمین نظریاتی کونسل مقرر ہوئے ،اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور چیئرمین سے زیادہ دورانیہ ڈاکٹر خالد مسعود کا رہا ،ڈاکٹر خالد مسعود جون 2004ء سے جون 2010 تک بلاتعطل کونسل کے چیئرمین رہے ،ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کا  بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا پہلا سال ہے

کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل میں کونسل کے

پڑھیں:

وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل

وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے  زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63  کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5  ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بلوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا، پارلیمنٹ لاجز آئیسکو کا 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

آئیسکو دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ بجلی بلوں کی مد میں 24  کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، کینٹ بورڈ چکلالہ بجلی بلوں کی مد میں2 ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، واسا نے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کو 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے ہیں۔

پنجاب پولیس نے آئیسکو کو 18 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے ہیں، ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا3 کروڑ30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں۔

وزارت ریلویزسمیت دیگر کئی ادارے بجلی بلوں کی مد آئیسکو کے ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت 
  • وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا
  • نظریاتی اختلافات کے باوجود سیاسی شخصیات قابل احترام ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  •  ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب 
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر
  • نئی نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، تحفظات سن کر فیصلہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی