فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور فکسڈ ارتھ اسٹیشنز اور فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ایف ایس ایس لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مسودہ کے مطابق یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکے گی اور عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اور موبائل سیٹلائٹ سروسز کی ممانت ہوگی۔
لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور گاڑیوں کیلئے سیٹلائٹ پر مبنی سروسز کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی اےایکٹ ، رولز اور پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز رولز 2024 کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔لائسنس کی معیاد 15 سال اور لائسننس ہولڈر کو 18ماہ کےاندر سروس شروع کرنا ہوگی۔فکسڈ سیٹلائیٹ سروسز لائسنس کی ابتدائی فیس 5 لاکھ ڈالر مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لائسنس ہولڈر کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور شفاف بلنگ سسٹم یقینی بنانا ہوگا۔
پی ٹی اے نے ایف ایس ایس لائسنس کے مسودہ پر عوامی مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سے 14 فروری تک رائے طلب کرلی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیٹلائٹ سروسز سروسز کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی مینار پاکستان میں جلسہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔