مجمع المدارس کسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی بورڈ دینی مدارس کے روایتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، معیاری امتحانی نظام تشکیل دینے، تحقیق و تدریس کو فروغ دینے، علماء و فضلاء کی تربیت، اور دینی و عصری علوم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجمع المدارس کسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، بلکہ تمام مسالک کے علماء، طلبہ اور مدارس کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ سب اس علمی و فکری ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے مزید اعلان کیا کہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کی مجلس عاملہ کا چوتھا سالانہ اجلاس 18 فروری کو مرکزی دفتر جامعہ عروۃالوثقی، لاہور میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز علمی و فکری شخصیات، ملحق مراکز کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور مجلسِ شوریٰ کے اراکین شرکت کریں گے، جہاں الحاق شدہ مدارس اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اسناد و اعزازات سے نوازا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجمع المدارس ہے اور
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات
ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ جی بی محمد علی قائد، اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے اشتراک عمل میں انکی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی کام اور دیگر اقدامات سے قائد ملت جعفریہ کو آگاہ کیا۔ جس کو اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے سراہا اور عوام حقوق کے لیے مذید اقدامات کی رہنمائی کرتے ہوئے جی بی کی تعمیر و ترقی میں موجودگی حکومت اور اسلامی تحریک پاکستان کے باہمی کردار کو مذید موثر بنا کر عوامی خدمات بھرپور انداز میں ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی حاجی گلبر خان اور سابق گورنر راجہ جلال حسین نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں جی بی میں امن و امان کے لیے کردار کو سراہا اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی جانب سے جی بی میں مسلسل سیاسی و مذہبی تحرک اور کردار کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے مستقبل میں اسلامی تحریک پاکستان کے اسی موثر کردار کو آگے بڑھانے کی اپیل بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے مشاورت کے بعد مستقبل میں جی بی کے لائحہ عمل کو آگے بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں جی میں امن و امان کے اقدامات سمیت لینڈ ریفارمز، ٹورازم، انٹرنیشنل فلائٹس سمیت انفراسٹرکچر کو موثر اور دیرپا بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔