2025-04-01@14:21:47 GMT
تلاش کی گنتی: 5243
«رضوان کو»:
فائل فوٹو۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ وزیراعظم کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مراسلے میں مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسلئے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو...
پشاور: اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی...
رائٹرز کے مطابق اماراتی حکام ترکی کی مدد سے یہ گرفتاریاں کرنے میں کامیاب رہے، جہاں مشتبہ افراد فرار ہو گئے تھے اور ترک انٹیلی جنس اور پولیس کے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز ۔ متحدہ عرب امارات کی اسلامی خلیج نے نومبر 2024 میں مالدووین اسرائیلی شہری زوئی کوگن کے بہکانے اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 ملزمان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 25 نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین لیڈر ہے جن کو سپر یم کورٹ نے صادق اور امین کا لقب دیا۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر جیسے مہلک اور مہنگے علاج کے اسپتال بنائے، ان اسپتالوں میں ضرورت مندوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیرت النبیﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت حضرت...
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ملاقاتوں کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین لیڈر ہے جن کو سپر یم کورٹ نے صادق اور امین کا لقب دیا۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر جیسے مہلک اور مہنگے علاج کے اسپتال بنائے، ان اسپتالوں میں ضرورت مندوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیرت النبیﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی، بانی چیئرمین پی ٹی...
بھارت کی ایک ہائی کورٹ نے بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی شوہر کی استدعا مسترد کردی جب کہ خاتون نے اس شخص کو ’کمزور‘ قرار دے کر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہائی کورٹ نے ایک شخص کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کیا جس میں عدالت سے اپنی بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خواتین کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ مطالبہ خواتین کو دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔...
عید الفطر کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ گورنر کے پی کی وساطت سے وزیرِ اعظم نے خیبر پختون خوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی و خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔ Post Views: 1
---فائل فوٹو بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...

بے لگام سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکا ایکٹ بہترین ،دہشتگردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ
فیصل آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔ مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے...
روسی پراسیکیوٹر جنرل کی سپریم کورٹ میں افغان طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز ماسکو: روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ روس نے طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے تاہم روس افغانستان میں طالبان حکومت سے بتدریج اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔ واضح رہےگذشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت...
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی...
وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ شین وارن کی موت کی اصل...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہے، بھارت میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ لکھنؤ کے ہوٹل تاج میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے بینکنگ سیکٹر مفلوج ہوگیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے، بقیوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن اُسے ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ یمنی بہت با ہمت ہیں۔ وہ اپنے مقاصد کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔ امریکہ نے یمن کو اس وجہ سے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے دیکھا کہ صنعاء مقاومت کرتے ہوئے کامیاب ہو رہا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کا عمل شکست کھائے گا۔ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔...
پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی،...
جنوبی کوریا کے وزیر صنعت آہان ڈک گن نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک پر کام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری پر سخت محصولات کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے باہمی آزادانہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری جیسے گاڑیوں، ٹرک اور آٹو پارٹس پر سخت محصولات عائد کیے جانے کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے علاقائی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے تجارت نے ایک جامع سہ فریقی تجارتی معاہدے کے...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انھوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے یہ دورہ کیا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سردمہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے...
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مزید پڑھیں: کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق...
ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کالے قوانین کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں،بلاجوازگرفتاریوں اور املاک کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ بھارتی اقدامات فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی طرح ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے...
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...

عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
سپر کڈ سے مشہور ہونے والے خیبر پختونخوا کے کم عمر ترین صحافی کا ایک اور اعزاز، 12 سال کی عمر میں اپنی زندگی پر کتاب لکھ ڈالی۔ صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد حسنین قابلیت اور ذہانت میں کسی دانشور سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ کم عمری میں اپنی زبردست صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ہے۔ محمد حسنین نے محض 6 سال کی عمر میں اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ریڈیو سے پروگرام شروع کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ اس کی صلاحیت سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کے ساتھ عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس موقع کو روایتی خاندانی اجتماعات کے بجائے جنگ اور نقل مکانی کے تحت منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے عید الفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ بہت سے مسلمانوں کے بارے میں...

فتنہ خوارج کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم: ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کے صدور کو فون، عید کی مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ
اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی...
چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز یانگون : میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ...
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد۔اپنے بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ یہ وہ تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ عید امید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے، یہ سب ماہ رمضان میں روزے، نماز اور خیرات کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔ نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور دنیا بھر میں شکر ادا کرنے کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس موقع پر امن پر مبنی مسقبل تشکیل دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ...
شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی حالات کے مطابق ردوبدل عمومی طور پرہمارے یہاں ہر ماہ میں دوبار یعنی یکم اورپندرہ تاریخ کو کیاجاتاہے لیکن اس بار 28مارچ کی شام کو ہی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا خطیر ریلیف دے کر عوام کی عید کی خوشیوں کودوبالا کردیا ۔ گزشتہ پندرواڑے کو یعنی پہلی مارچ کو جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورسستی ہوگئی تھیں تو اس نے یہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے خزانے میں منتقل کردیا تھا۔ جو دس روپے کا ریلیف عوام کو ملناچاہیے تھا وہ لیوی کی مد میں اضافہ کرکے اپنی جھولی میں ڈال دیا۔یہ لیوی جو پہلے ہی بہت زیادہ تھی یعنی 60 روپے فی لٹر اسے 70روپے...
راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم کیو ایم قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کی بات کرنے والے پہلے اپنے دہشتگرد ونگز کی تاریخ دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ ترجمان سندھ...
سیدہ تحسین عابدی، تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علمبردار بن رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سیدہ تحسین عابدی نے استفسار کیا کہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آج مافیا کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسائل پر الزام لگانے والے بتائیں کہ نوکریاں بیچنا کس نے شروع کیں؟ نوجوانوں کو مسلح گروہوں میں جھونکنے والے آج نوجوانوں کے ہمدرد بن رہے ہیں۔سندھ حکومت کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے آج امن کے علم بردار بن رہے ہیں، ایم کیو...
پشاور: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورت حال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی طن عزیز اور دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں ،بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں، انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی...
عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورتحال کیوجہ سے عید الفطر پر عوام کو بہت زیادہ احتیاط کا مشوہ دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے، ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ "جنگ " کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔عوام...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ “شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کے لیے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔” مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ “دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے۔ میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت...
سنہ 1842 میں 30 مارچ کے روز ڈاکٹر کرافورڈ لانگ سرجری میں بے ہوش کرنے والی (ایتھر) کا استعمال کرنے والے پہلے طبیب بن گئے تھے۔ سنہ 1858 میں ہیمن لپمین کو ایک پینسل کے لیے ایک امریکی پیٹنٹ دیا گیا تھا جس میں منسلک ایریزر تھا۔ سنہ 1870 میں امریکی آئین میں 15 ویں ترمیم عمل میں لائی گئی جس میں افریقی امریکی مردوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔ سنہ 1923 میں کنارڈ لائنر لاکونیا نیو یارک شہر پہنچا جو دنیا کا چکر لگانے والا پہلا مسافر جہاز تھا۔ یہ کروز 130 دنوں تک جاری رہا تھا۔ سنہ1975 میں جنوبی ویتنامی شہر دا نانگ شمالی ویتنامی افواج کے قبضے میں چلا گیا۔ یو پی آئی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احسان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت ہیں، جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین منافع کمایا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا، شرح سود میں 900 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں...
سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوٹوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔ جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔ سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ...
پی ٹی آئی کو جھٹکا، شاہد خاقان عباسی نے اتحادی بننے سے دو ٹوک انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے...
لاہور: پنجاب حکومت نے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کر دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مسافروں کو 11 لاکھ روپے واپس دلائے گئے۔ جبکہ اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔پنجاب حکومت کی جانب 1333 سے زائد گاڑیوں کے اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کیے گئے۔ اور اضافی کرائے وصول کرنے پر 264 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ملازمین اور افسران کی عید چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اور عید کے دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اڈوں پر موجود...
پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران والے ٹرانسپورٹرز پر 23لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے جبکہ مسافروں کو 33لاکھ 40 ہزار روپے واپس دلوائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرائے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 1333 سے زائد گاڑیوں پر چالان کے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئی۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران رہ گئے اور اس پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ مزید پڑھیے: بحفاظت...
لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی موجودہ چیمپئین فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر دفاعی چیمپئین فرنچائز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے پچ کیوریٹر سے اسپن فرینڈلی پچ مانگی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ جس پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے کیویٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فرنچائز کو اپنا نیا ہوم گراؤنڈ تلاش کرنا چاہیے، جس کے جواب میں پچ کیوریٹر سوجن مکھرجی کا کہا کہ میں کمنٹیٹرز کی بات نہیں سنتا بلکہ وہ کرتا ہوں جو...
ویب ڈیسک:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں...
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں۔نیویارک میں جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں جامع اور دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا۔انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیںنیویارک وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے... ان کا کہنا ہے...
نیویارک میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں جامع اور دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں۔ نیویارک میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں جامع اور دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ...
وی نیوز کے پروگرام ’وی ایکسکلیوسیو‘ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مشتاق منہاس نے صحافت سے سیاست تک سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گھٹی میں سیاست شامل ہے۔ کشمیر میں تقریباً ہر شخص سیاسی لحاظ سے متحرک ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ایکٹیو رہے ہیں، وہ ایف سی کالج میں الیکٹڈ وائس پریزیڈنٹ رہے، پھر صحافت میں آکر بھی وہ ٹریڈ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں شامل رہے۔ مشتاق منہاس نے کہا وہ اب تک 20 سے زائد مختلف الیکشنز لڑتے چکے ہیں۔ مشتاق منہاس نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں صحافت میں کچھ لوگوں...
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ سندھ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی کینال نہیں بنے گی۔ چار اپریل کو بھٹو کی برسی کے موقع پر کینالوں کا معاملہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔ کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی اجلاس میں موجود تھے۔...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی اور قلات میں چھ دہشتگردوں کا سر کچل دینے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مہارتین لائق تحسین ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے، قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی۔ وزیرِ اعظم نے مردان میں فتنہ الخوارج اور انکے سہولت کاروں کی بڑی تعداد اور قلات میں کاروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔(جاری ہے) سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں...
سٹی42: پاکستان میں سرکاری خرچے سے چاند تلاش کرنے والی روئیتِ ہلال کمیٹیوں نے تو آج چاند تلاش کرنے کے لئے رسمی اجلاس کئے ہی نہیں البتہ پاکستان کے کئی حصوں میں عوام نے از خود چاند دیکھ لیا اور مقامی علماؤں نے عوام مین سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے مسلمانوں کی گواہیوں کو مان کر اتوار کے روز عید کرنے کا اعلان کر دیا۔ جی ہاں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل اتوار کو عید ہو گی۔ وہاں آج شب تراویح نہیں پڑھی گئی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اب تک تصدیق ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضلع خیبر،تحصیل باڑہ میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں...
جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔ جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔ A post common by Express TV (@entexpresstv) ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ جویریہ سعود سال 2025 کے لیے پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنی سب سے بڑی ٹرانسمیشن...
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی اقرباء پروری اور ریگولیٹری بدانتظامی نے ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بینکوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بینکوں کو "کلیکشن ایجنٹ" بنا دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2018ء سے 2024ء کے درمیان بینکوں نے عوام سے کم از کم بیلنس نہ رکھنے پر 43500 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے بینک فیس کے نام...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ ’صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے وسائل ان کے حقوق انہیں آئین کے مطابق ملیں‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’(بلوچستان...

مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گناہ خواتین اور معصوم بچے جاں بحق ہوئے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں موصول معلومات کے مطابق کاروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے جو آپریشن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں خواتین اور...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر اور موقع پر موجود انجینئر سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ فائر بریگیڈ عملے کو ہر ممکن سہولتنفراہمنکینجائے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم...

چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ “دی چارم آف انک پینٹنگ البم” نے امریکی اسکالر مارٹن جوزف پاورز کو متاثر کیا
بیجنگ:چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ سے امریکی اسکالر متاثر مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ چینی فنکار لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو بھی گئے اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
— فائل فوٹو کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او کرک سٹی پولیس شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد کیے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، 2 ملزمان گرفتار کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے... ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع...