امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد، نیٹلی اے بیکر
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد۔
اپنے بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ یہ وہ تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ عید امید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے، یہ سب ماہ رمضان میں روزے، نماز اور خیرات کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔
نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور دنیا بھر میں شکر ادا کرنے کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس موقع پر امن پر مبنی مسقبل تشکیل دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے، دعا ہے کہ اللّٰہ اس مقدس موقع پر اور ہمیشہ آپ اور آپ کے خاندان والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عوام کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائلوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔