جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عید کے دن فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یمن فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں، جنہوں نے غاصب اسرائیل کے مظالم کا جوان مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے غیرت مند عوام غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینیوں کے صبر و استقامت کو پوری دنیا سلام پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سات کروڑ عوام کینالز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مگر کوئی عوام کی آواز سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ نون لیگ کی وفاقی حکومت صوبوں کے عوام کے درمیان نفرت اور لسانی تعصب کو ہوا دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی چاہئے کہ وہ دوھری پالیسی چھوڑ کر سندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ اگر ناجائز کینالز کا کام بند نہیں کیا جاتا تو پیپلز پارٹی حکومت سے الگ ہو جائے گی۔ سندھ کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عید الفطر نے کہا کہ کرتے ہیں

پڑھیں:

صیہونی رژیم عید الفطر کے روز بھی فلسطینیوں کے قتل عام سے باز نہ آئی، حماس

اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے پہلے دن ہونیوالے ان دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت ہوئی جن میں عید کے کپڑوں میں ملبوس بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر مہاجر خیمہ بستیوں میں پناہ لئے بچوں کا قتل، قابض رژیم کی فسطائیت اور اس میں کسی بھی انسانی و اخلاقی اقدار کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین میں عید الفطر کے پہلے روز اتوار کو اسرائیل نے 13 بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ جس پر حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے دن کا احترام کیے بغیر اتوار کے روز بھی غزہ میں فلسطینی عوام پر دہشت گردانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ عید الفطر کے پہلے دن ہونے والے ان دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت ہوئی جن میں عید کے کپڑوں میں ملبوس بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔ حماس نے کہا کہ جو چیز صیہونی رژیم کے مجرم جنگی وزیر اعظم کو اپنے جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دلاتی ہے وہ بین الاقوامی برادری کی نااہلی و شرمناک خاموشی ہے۔ حماس نے دنیا کی حریت پسند اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ و مغربی کنارے میں جارحیت کو بند کروانے کے لئے مظاہروں اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔ حماس نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر جارحیت روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دوبارہ سے عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، عیدالفطر کے موقع پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان نظریاتی پارٹی کا احتجاجی کیمپ
  • عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، مریم نواز
  • صیہونی رژیم عید الفطر کے روز بھی فلسطینیوں کے قتل عام سے باز نہ آئی، حماس
  • عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے: مریم نواز
  • عید الفطر پر عوام کے لیے حکومتی فطرانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
  • صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد
  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ
  • بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے، علامہ مقصود ڈومکی