اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے، قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی۔

وزیرِ اعظم نے مردان میں فتنہ الخوارج اور انکے سہولت کاروں کی بڑی تعداد اور قلات میں کاروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی قسم کی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے ملک کی حفاظت کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں فتنہ الخوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف

پڑھیں:

عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، عوام سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔

"جنگ " کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

میانمار میں شدید زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر گئی، مندالے اور نیپیداو میں تعفن پھیل گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، عوام سے تعاون کی اپیل
  • فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
  • فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
  • دشمن کے کئی چہرے ، ہر چہرہ آشنا سا
  • بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ، علی رضا سید