ملکی معیشت کو بڑا خطرہ لاحق، اہم رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔
تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔
کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی فی ایکڑ پیداوار متاثر کرسکتی ہے،کپاس کی بوائی 15 اپریل تک کی جائے تو پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، کپاس کی بوائی 15 اپریل کی جائے تو کسان ڈیڑھ لاکھ روپے فی ایکڑ تک منافع حاصل کرسکتا ہے۔
کپاس کی بروقت بوائی کےلیے پنجاب حکومت کا 25 ہزار روپے کا اعلان خوش آئند ہے،کپاس کی بہتر پیداوار معاشی ترقی کے لیے بہتر ہے۔
کپاس کی بہتر پیداوار روزگار میں اضافہ کرسکتی ہے،کپاس کی بہتر پیداوار غربت میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:واٹس ایپ نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کروادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بہتر پیداوار
پڑھیں:
اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی لبنانی علاقے پر حملہ کریں گے، نیتن یاہو
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر شروع کیے جانے والے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں کسی بھی ایسی جگہ پر حملہ کرے گا جو اس کے لیے خطرہ ہو۔(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں نیتن یاہو نے مزید کہاکہ جو لوگ لبنان کی نئی صورتحال کو نہیں سمجھتے تھے، انہیں آج ہمارے عزم کی ایک اور مثال مل گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوات بدل گئی ہے اور ہم اپنی بستیوں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم لبنان میں جنگ بندی کو زبردستی نافذ کرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانا جاری رکھے گا کہ شمال میں ہمارے تمام باشندے بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔