لاہور: پنجاب حکومت نے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کر دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرنگرانی اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مسافروں کو 11 لاکھ روپے واپس دلائے گئے۔ جبکہ اضافی کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔پنجاب حکومت کی جانب 1333 سے زائد گاڑیوں کے اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کیے گئے۔ اور اضافی کرائے وصول کرنے پر 264 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ملازمین اور افسران کی عید چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اور عید کے دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اڈوں پر موجود رہے گا۔لاہور سمیت چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرانوالہ میں اضافی کرائے وصول کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ جبکہ گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران اور اسٹاف کو شاباش دی۔ جبکہ عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں۔مریم نواز نے کہا کہ کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں آویزاں کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اضافی کرائے وصول کرنے لاکھ روپے

پڑھیں:

بینک ملازمین کی ملی بھگت سے عوام گڈیوں سے محروم، لوگ نئے نوٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوٹوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔

جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔

سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ وصول کئے گئے۔

کڑک نوٹوں سے محروم شہریوں کا کہنا تھا کہ بینک نوٹ نہیں دے رہے، اس لئے یہاں سے اضافی پیسے دے کر لینا پڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب بولٹن مارکیٹ میں بیٹھے بروکرز کا کہنا ہے کہ یہ گڈیاں انہیں بینک والے ہی لاکر بیچ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے ملک چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے
  • پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی پر بھاری فیسیں وصول کرنے کا فیصلہ
  • رواں سال  9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے  پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس‎
  • مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے
  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • بینک ملازمین کی ملی بھگت سے عوام گڈیوں سے محروم، لوگ نئے نوٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے
  • پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
  • پردیسیوں کا عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کا رخ، لاری اڈے پر رش