راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری ،عزم پرغور کا موقع فراہم کرتا ہے.

بہادر جوان ہماری خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کے غیرمتزلزل تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔افواج پاکستان تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اس پرچم تلے متحد ہو جائیں، محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت قومی پرچم ہمارے عظیم وطن کی پہچان ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں.مسلح افواج کا وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اور آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کھڑا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

عیدالفطر اللہ کا انعام، اندرونی، بیرونی خطرات لاحق، متحد ہونا ہو گا: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔  اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے  بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ رمضان المبارک کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اقتصادی بحالی اور امن و امان کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  جعفر ایکسپریس سانحہ  شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عید کی خوشیوں میں مستحقین کو شریک کریں۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام بالخصوص اور پوری امت مسلمہ کو بالعموم دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس بابرکت دن پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جو غربت سے نبرد آزما ہیں، وہ خاندان جو دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، اور وہ لوگ جو معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق
  • ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، گورنر سندھ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
  • عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
  • عیدالفطر اللہ کا انعام، اندرونی، بیرونی خطرات لاحق، متحد ہونا ہو گا: صدر، وزیراعظم
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عید کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  •  وزیراعظم کا شاہِ اردن سے  ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد