سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔
(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔
دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا حکم دیا اور تمام سکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت کی۔