2025-03-31@00:18:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1717
«اپنے نفس کی»:

مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی...
لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ...
بین الاقوامی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ Wishing everyone celebrating a blessed Eid Mubarak! May this special time bring joy, peace, and happiness to you and your loved ones. ????✨ pic.twitter.com/PcD8zE7hLM — Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 30, 2025 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں رونالڈو نے لکھا ہے کہ ’عید مبارک! میری خواہش ہے کہ یہ خصوصی وقت آپ سب اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، امن اور سلامتی لائے۔‘ یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔ واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ...
عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی وقت کم اور مقابلہ سخت کی مصداق بازاروں میں رش لگ گیا۔کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ / 2025ء کے موقع پر پیغام میں کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہم قربِ الٰہی حاصل کرنے، اپنے کردار کو سنوارنے اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔...
پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
لاہور(ویب ڈیسک) ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔ مہوش حیات...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...
انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ انٹری دی ہے۔ رنویر الہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگی۔ رنویر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں۔ لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔ رنویر نے ان لوگوں سے خاص...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 25 سال بعد ایک فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سنجے دت ہفتے کو ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔ سنجے دت نے میڈیا سے کہا، ’’آپ نے ’ساجن‘ دیکھ لی، ’چل میرے بھائی‘ دیکھ لی، اب ہم دونوں کی ’ٹشن‘ دیکھیے۔ میں فلم کےلیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یہ سوچ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ میں 25 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی (سلمان خان) کے ساتھ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) کل بروز پیر عیدالفطر کی تیاریاں مکمل، عوام کیساتھ سیاسی قائدین بھی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف لاہور ماڈل ٹاؤن اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اورمریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی عیدالفطر لاہورمیں اہل خانہ کےساتھ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار...
کراچی: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13...
زندگی کے اس دور میں جہاں ہر طرف شور و غل، مادی عیش و آرام، اور دنیا کی بے شمار مصروفیات ہیں، انسان کی روحانیت اور ایمان کا کمال تنہائی میں ہی ملتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب انسان اپنے رب کے ساتھ رشتہ مضبوط کرتا ہے۔ اپنی ذات میں غور و فکر کرتا ہے اور اپنی روح کو سکون اور تقویٰ کی حالت میں پاتا ہے۔ اسلام میں خلوت کو ایک نہایت اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب انسان اپنے دل کی گہرائیوں میں اتر کر اللہ کی رضا کےلیے سوچتا ہے اور اپنی زندگی کے مقصد کو پہچانتا ہے۔ تنہائی صرف جسمانی طور پر اکیلا ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں عمرہ ادا کرکے اپنے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے۔ اداکارہ نے اپنی بہن افشاں حیات کے ہمراہ کیے گئے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on...
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی یہ کارروائیاں مسلمانوں کو بے دخل کرنے اور ان کے تاریخی ورثے کو مٹانے کی ایک منظم کوشش ہے۔ بھارت میں مسلمان نہ صرف اپنے مذہبی مقامات بلکہ اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے وقف جائیدادوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت 872,000 وقف املاک، جن کی مالیت 14.22 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، غیر قانونی طور پر ہڑپ کر لی گئیں۔ مودی حکومت نے کئی تاریخی مساجد کو گرا کر تجارتی مراکز میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ قبرستانوں پر پارکنگ لاٹس بنائے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے پورے سیاسی کیرئیر میں اولین ترجیح رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا اور اسے مضبوظ بنانا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان...
نئی دہلی: بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے وقف جائیدادوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت 872,000 وقف املاک، جن کی مالیت 14.22 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، غیر قانونی طور پر ہڑپ کر لی گئیں۔ مودی حکومت نے کئی تاریخی مساجد کو گرا کر تجارتی مراکز میں تبدیل کر دیا ہے، جبکہ قبرستانوں پر پارکنگ لاٹس بنائے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اجین میں 1,014 سے زائد وقف جائیدادیں یا تو سرکاری قبضے میں چلی گئیں، یا بیچ دی گئیں، یا مکمل طور پر مٹی میں ملا دی گئیں۔ اجین میں ہی 100 سالہ پرانی مسجد کو مسمار کر دیا گیا، جبکہ 1985 کے وقف ریکارڈ کو نظر انداز...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: بڑی چیزوں کی طرف بڑھنے کے لیے، آپ کو دیکھے جانے کے خوف سے خود کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بجائے ان مہارتوں کی مشق کرنے اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی آنت آپ کو چھلانگ لگانے کےلیے کہہ رہی ہے، آپ کا دماغ آپ کو انتظار کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، اور آپ کے فرشتے اس خیال کے لیے بلاشبہ ’’ہاں‘‘ کہہ رہے ہیں، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ آپ ٹریک پر ہیں۔ کون کہتا ہے کہ آپ کو شفا دینے کےلیے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، کون کہتا ہے کہ آپ کو سنجیدگی سے لیا جانے کے لیے ایک خاص رویہ ہونا چاہیے،...
عید کے موقع پر ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید آبائی علاقے میں اپنوں کے درمیان عید منائے، کراچی میں روزگار کے لیے آئے پورے پاکستان سے شہری بھی کوشش کرتے ہیں کہ عید اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں۔ صاحب حیثیت جہاز کے ذریعہ یہ سفر کرتے ہیں، عام شہری بذریعہ ٹرین یا روڈ اپنی منزل کی طرف جاتے ہیں، اور ان کو پہنچانے والے ڈرائیور ہوتے ہیں جو دن رات ایک کرکے لوگوں کو ان کے اپنوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ڈرائیور ثناء اللہ خان ہیں جو کراچی سے پنجاب تک بس چلاتے ہیں اور گزشتہ 25 برس سے ڈرائیونگ سے جڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا...
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت میں بہتر پیداوار کی توقعات ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اس کی بروقت کاشت ضروری ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات اور گلابی سنڈی کے حملوں کا باعث بن سکتی ہے، جو فی ایکڑ پیداوار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ای پی بی ڈی کے مطابق، اگر کپاس کی بوائی 15 اپریل تک کی جائے، تو پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، جس سے کسانوں کو مالی فائدہ بھی...
فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔ فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔...

مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گناہ خواتین اور معصوم بچے جاں بحق ہوئے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں موصول معلومات کے مطابق کاروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے جو آپریشن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں خواتین اور...
شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔ شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے...

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
کارنی کے 9 مارچ کو کینیڈا کے حکمران لبرلز کی قیادت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر سے رابطہ کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ ایک انتہائی نتیجہ خیز کال تھی، ہم نے بہت سی چیزوں پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل، باہمی فائدہ مند اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات عائد کرنے کی تازہ ترین دھمکی کے خلاف کینیڈا اگلے ہفتے تک انتظار کرے گا اور ممکنہ جوابی اقدامات کے بارے میں کچھ بھی طے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی...
بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ اور تجربے سے متعلق تفصیلاً بات کی ہے۔مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔انہوں نے پوڈکاسٹ کے دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے لیے مردوں کا بھی خود کو سوارنا شریعت میں جائز ہے۔انہوں نے بتایا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے زیب و زینت کا اختیار کرنا جائز بلکہ ضروری ہے، جیسے مرد حضرات اپنی اہلیہ کو سجے سنورے دیکھنا چاہتے ہیں، مردوں کو چاہیے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ایف سی کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزو پولیس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے...
نیپیئر :پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے...
کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کی پالتو بکری کرومبی نے دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری جو 2021 میں پیدا ہوئی اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے پن کے باعث مشہور ہے۔ کرومبی کا قد صرف 1 فٹ 3 انچ ہے جبکہ اس کی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چھوٹے قد کی بکری کا ایک بچہ بھی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نوبل امن انعام کے لیے نامزد
پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں...
سی ڈی ایس تھنک ٹینک کے پیٹرن اِن چیف اور پاکستان تھنکرز فورم بورڈ آف گورنرز کے رُکن برگیڈئیر آصف ہارون نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اِس ملک کو ایک ساتھ اتنے سارے چیلنجز درپیش ہوئے ہوں۔ اِس وقت سیاسی استحکام، معاشی استحکام، عدالتی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بہت بڑا چیلنج بھی اِس ملک کو درپیش ہے۔ اور یہ چیلنج اِس ملک کے سالمیت کے درپے ہے، لیکن موجودہ حکومت کے بارے میں کوئی جو مرضی کہے، اِس حکومت نے دہشتگردی کی کمر توڑنے کا عزم کر لیا ہے جس میں اِس کو سب سے زیادہ معاونت فوج کی جانب...
عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خواتین اپنے عید کے جوڑے، جیولری، اور جوتے خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہی ہیں۔ ہر خاتون کی کوشش ہے کہ وہ عید پر کچھ خاص اور منفرد لے تاکہ وہ دوسروں سے نمایاں نظر آئے۔ خواتین کی یہ شاپنگ چاند رات تک جاری رہتی ہے۔ بہت سی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ شاپنگ کر چکی ہیں، اب وہ صرف مارکیٹوں میں میچنگ چوڑیاں، جیولری اور مہندی اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ لیکن دوسری جانب کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ خواتین...
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کے بعد 3 اپریل سے شروع ہوگی۔ ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے ، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر شائقین کو میسر آسکیں گے۔ پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک کے ہیں۔ ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ...
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
لاہور: اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے...
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہو گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور فرسٹ ٹرانزیکشن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ دی جاسکتی ہے۔اس کا مقصد پراپرٹی سیکٹر میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پہلی کے بعد ہر اگلی پراپرٹی ٹرانزیکشن پر پورا ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہےگی۔ آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر ٹرانزیکشنز پر دیگر ٹیکسوں میں کمی کی مخالفت کی ہے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر میں دیگر ودہولڈنگ ٹیکسز برقرار رہیں گے۔...
یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ تیل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) چین کی سرکاری میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو خط میں کیا لکھا ہے؟ گزشتہ اگست میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کے عبوری رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونس کا یہ پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ ہے۔ اپنی حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پڑوسی ملک بھارت فرار ہو گئیں۔ کیا بنگلہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔...
واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت خاتون فرحت انور نے اپنی زندگی ایک ایسے مقصد کے لیے وقف کر دی ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ سینکڑوں خصوصی بچوں کے لیے بھی امید کی کرن بن گیا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی بہادر خاتون کی جنہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد اپنی معذور بہن اور بھائیوں کی تکالیف کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا۔ ان مشکلات نے ان کے دل میں خصوصی بچوں کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ بیدار کیا، اور آج وہ ایک ایسا ادارہ چلا رہی ہیں جہاں معذور بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں۔ مشکل راستے، مضبوط ارادے فرحت انور کا...
رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کی ریلی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم القدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم القدس کی ریلی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے کی خبروں کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بڑا انکشاف کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں روسی صدر کی طبعی موت کی پیشن گوئی کی ہے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر جلد مرجائیں گے اور اس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ یوکرینی نے صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ روس کی مدد کرنے سے گریز کریں۔ صدر زیلنسکی نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ پوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں اور روس کو عالمی تنہائی سے باہر نکلنے میں مدد نہ کریں۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی صدر...

آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مرمت کی جگہوں پر ہوگا۔ مراسلے کے مطابق طیاروں کی مرمت کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینیئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا،...
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی...
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے، عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت کی درخواست منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی راہنما اکمل خان باری نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، درخواست پر متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا۔ ...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کی سماعت 9 اپریل 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کیس سے متعلق کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں پارٹی کے اندرونی انتخابی عمل کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو اپریل کو سماعت کے دوران اپنی پوزیشن واضح کریں۔یہ کیس پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابی عمل کی شفافیت اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس پر پارٹی کے...
انسان کی انفرادی زندگی ہو یا معاشرے اور اقوام کے حالات و واقعات ہوں، اگر انہیں ماضی کی زبان میں لکھا اور پڑھا جائے تو اسے’’علم تاریخ‘‘ کہتے ہیں۔ تاریخ کا علم ماضی کے حالات و واقعات، تعلقات، کیفیات، جغرافیے اور میسر امکانات وغیرہ کا ایسا انمٹ اور غیر متبدل علمی احاطہ ہے کہ جسے ماضی میں واپس جا کر تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر انسان کو قدرت حاصل ہو کہ وہ واپس ماضی میں سفر کر سکے جیسا کہ آج کل ’’ٹائم ٹریول (Time Travel)‘‘ کا تصور ہے تو تب بھی ماضی کے واقعات کو تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ نوع انسان کا گزرے ہوئے ماضی کے وقت پر بس اتنا سا ارادہ و اختیار ہے کہ وہ ماضی...
ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
بنگلہ دیش: عید شاپنگ میں پاکستانی ملبوسات کی مانگ، تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بنگلہ دیش پاکستانی ملبوسات ڈھاکا عید شاپنگ محمد عمران وی نیوز
عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی دوسری جانب سیکرٹری اسکولز خالد وٹو کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں 4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 7 اپریل سے نئی تعلیمی سال کا آغاز ہو گا
یوم القدس کے حوالے سے اپنی ایک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ میں امت اسلامی کی فتح کا وقت آچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے حوالے سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو چیف ڈاکٹر "خلیل الحیہ" نے کہا کہ ہم مقاومت کے راستے پر ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے قدس کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے عظیم لوگوں کی زحمتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس آ رہا ہے اور آج ہم نے ان عزیزوں کو کھو دیا جنہوں نے قدس کے راستے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ آج ہم نے عظیم رہنماوں شہیدان "اسماعیل ھنیہ" اور "سید حسن نصر اللہ" کو کھو...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) اجلاس میں خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس خریف سیزن کے دوران دستیاب پانی کے تخمینوں کی منظوری کےلیے بلایا گیا تھا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ ہے، اجلاس میں صرف اپریل کے مہینے کےلیے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے میں ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس میں ازسرنو پانی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بارشوں سے متعلق ارسا ایڈوائزری...
نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول میں اپنا بازار کے فری شاپنگ واچرز کی قرعہ اندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) نیشنل پریس کلب میں حسب روایت اس سال بھی رمضان فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ خصوصی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں تیس خوش نصیب افراد کو “اپنا بازار” کی جانب سے چار، چار ہزار روپے کے فری شاپنگ واچرز دیے گئے۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں فیملی فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کھیل داس کوہستانی، پاکستان فیڈرل یونین آف...
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5...

آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،جسٹس بابرستار کے توہین عدالت کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی...
پنجاب میں اسکولوں، کالجز اور جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ عید کی چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، جبکہ 28 مارچ کو تعلیمی بورڈز کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ قبل ازیں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4...
پاسبان حریت کے رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی پاداش میں نوجوانوں کو گرفتار کرنا آزادی اظہارِ رائے پر پابندی کی بدترین مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ سرینگر میں بھارتی غاصب انتظامیہ کی جانب سے 8 کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی جبر و اسبتداد سے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرنا فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کے شہر خاص سرینگر میں 8 نوجوانوں کو بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5 چھٹیاں منا سکیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں بچوں کی موجیں،سرکاری اسکولوں میں عید کی10 چھٹیاں ہوں گی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا،سکول 6اپریل تک بند رہیں گے۔ اسکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا ۔ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔ آزادکشمیر میں منکی پاکس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ، الرٹ جاری، علاقے میں لاک ڈاون
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر پروجیکٹس ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) اس پوسٹ کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت‘۔ شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا...
بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31...
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، شادی میں رکاوٹ ؛ بیٹی نے باپ کو گولیاں مارکر قتل کردیا صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم...
ممبئی(شوبز ڈیسک)’استری 2‘ کی اداکار شردھا کپور کی ادھار کارڈ کے بعد اب ماضی کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔ بلاشبہ اداکاری میں اپنی مثال آپ شردھا کپور اپنے کیرئیر میں کئی فلموں کا حصہ بن کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرواچکی ہیں، شردھا کپور نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 20 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا۔ ان کی معصوم مسکراہٹ، سادگی، اور شاندار اداکاری نے جلد ہی انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا۔ اور پھر 2013 میں جب وہ عاشقی 2 میں “آروہی” کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں، تو ناظرین ان پر فدا ہوگئے۔ اور پھر 10 سال بعد 2024 میں، جب وہ ’استری...
اپنے بیانات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار کا تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔ علاوہ ازیں قائمقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے بھی آرمی چیف کی والدہ...
پشاور کے علاقے نشتر آباد میں بینک کیش وین کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر آباد میں بینک وین کی ڈکیتی میں مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو 24گھںٹوں سے پہلے ہی ٹریس کرلیا گیا جس کے لیے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی اور جیو فینسنگ کی مدد لی گئی اور ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین ایس ایس پی نے کہا ہے کہ واردات میں...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے...