اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عید پر مبارکباد، جنگ زدہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کشمیر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات پر پابندی مداخلت فی الدین ہے، متحدہ مجلس علماء
مجلس نے وقف ترمیمی بل کو مسلم کُش قراد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس علماء اس بات کو دہراتی ہے کہ یہ بل ملتِ اسلامیہ کے مفادات کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے مذہبی و اجتماعی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء نے جامع مسجد سرینگر میں شبِ قدر اور جمعة الوداع کے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "مذہبی آزادی میں کھلی مداخلت" قرار دیا ہے۔ متحدہ مجلس علماء کے سکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں حتیٰ کہ جنگ زدہ علاقوں میں بھی، مسلمانوں کو اجتماعی عبادات کی اجازت دی گئی، لیکن سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں سب سے بڑے اجتماع کو روکنا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ عید الفطر کے حوالے سے متحدہ مجلس علماء نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام خطیب، ائمہ اور علماء اپنے عید خطبات میں وقف ترمیمی بل کے خلاف متفقہ طور پر آواز بلند کریں گے۔
متحدہ مجلس علماء نے بل کو مسلمانوں کے دینی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر پہلے ہی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ متحدہ مجلس علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں اس بل کو منظور نہ کرے اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کا احترام کیا جائے۔ متحدہ مجلس علماء نے وقف ترمیمی بل کو مسلم کُش قراد دیتے ہوئے کہا کہ مجلس علماء اس بات کو دہراتی ہے کہ یہ بل ملتِ اسلامیہ کے مفادات کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے مذہبی و اجتماعی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔