نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول میں اپنا بازار کے فری شاپنگ واچرز کی قرعہ اندازی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول میں اپنا بازار کے فری شاپنگ واچرز کی قرعہ اندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) نیشنل پریس کلب میں حسب روایت اس سال بھی رمضان فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ خصوصی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں تیس خوش نصیب افراد کو “اپنا بازار” کی جانب سے چار، چار ہزار روپے کے فری شاپنگ واچرز دیے گئے۔
قرعہ اندازی کی تقریب میں فیملی فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کھیل داس کوہستانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور کپڑا گروپ کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش نے شرکت کی۔ سیکرٹری نیئر علی جو میزبانی کیفرائض بھی انجا دے رہی تھیں، نے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس پر شرکا نے جوش و خروش سے تالیاں بجائیں۔”اپنا بازار” کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کے بنت زمان پلازا میں واقع ہے اور یہ کپڑا گروپ ڈویلپرز کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ یہاں ایک ہی چھت کے نیچے بچوں، خواتین اور مرد حضرات کے ملبوسات سمیت دیگر ایسیسریز کی وسیع رینج دستیاب ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپڑا گروپ ڈویلپرز کے سی او او کرنل ریٹائرڈ ٹی کے بنگش نے شرکا کو بتایا کہ کمپنی جدید رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ان کا بڑا منصوبہ “کپڑا سینٹر” بحریہ ٹان فیز 4 میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ دیگر منصوبوں میں شیفون ٹاور، خیبر دربار ریسٹورنٹ اور متعدد کمرشل و رہائشی پراجیکٹس شامل ہیں۔رمضان فیملی فیسٹیول کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور شرکا نے تقریب کے شاندار انعقاد میں تعاون پر کپڑا گروپ ڈویلپرز کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس عزم کا اعادہ کا کیا کہ آئندہ بھی ایسے فیملی فیسٹیولز منعقد کیے جائیں گے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو تفریح اور خوشی کے مواقع ملتے رہیں۔کپڑا گروپ ڈویلپرز نے بھی اس خوبصورت تقریب کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے ایونٹس کے لیے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رمضان فیملی فیسٹیول نیشنل پریس کلب کے اپنا بازار
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔
شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے شاندانہ گلزار کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔