عید کی تیاریاں، خواتین کا بازاروں میں رش
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خواتین اپنے عید کے جوڑے، جیولری، اور جوتے خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہی ہیں۔ ہر خاتون کی کوشش ہے کہ وہ عید پر کچھ خاص اور منفرد لے تاکہ وہ دوسروں سے نمایاں نظر آئے۔
خواتین کی یہ شاپنگ چاند رات تک جاری رہتی ہے۔ بہت سی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ شاپنگ کر چکی ہیں، اب وہ صرف مارکیٹوں میں میچنگ چوڑیاں، جیولری اور مہندی اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ لیکن دوسری جانب کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔
خواتین نے اس بار عید پر کیا شاپنگ کی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خواتین رش عید شاپنگ.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟
یوں تو ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور بازاروں میں ہر طرف گہما گہمی ہے۔ دوسری جانب آپ کو معلوم ہونا چاہیے مختلف جرائم میں جیلوں میں قید کاٹنے والے بھی عید کی بھرپور تیاریاں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عدالت نے عید سے قبل عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا
سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو کپڑوں کے چار نئے جوڑے، جوتے اور ویس کوٹ پہنچائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال سزا کاٹ رہے ہیں، گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان بالکل ٹھیک، کتابیں مانگ رہے ہیں؛ علیمہ خان
عدالتی احکامات میں کہا گیا تھا کہ عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، عمران خان سے بچوں کی بات عید سے قبل کرائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف خوشخبری ضروری سامان عمران خان عید کی تیاریاں وی نیوز