راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پاکستان کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ پر عید شاپنگ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ چاند رات پر صدر بنک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رات میں دن کا سماں، چاند رات پر بنک روڈ پر خریداروں کا انتہا کا رش، خوبصورت بینچ، فوڈ کیبن، جگمگاتی لائٹنگ اور پھولوں کی مہک سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔

واکنگ سٹریٹ میں جیولری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالز لگائے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی ہدایت پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا پیڈسٹرین سٹریٹ پر عید شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر واکنگ سٹریٹ میں شاپنگ کے لیے آنے والے خریداروں کو وسیع پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں شہریوں نے گاڑیاں پارک کرنے کے بعد پُرسکون ماحول میں شاپنگ کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اور اس کے گرد ونواح سے بڑی تعداد میں خواتین، فیملیز، نوجوانوں اور مرد حضرات نے بڑے بڑے شاپنگ مال کا رخ کیا۔ شہریوں نے واکنگ سٹریٹ میں پیدل گھوم پھر کر خوشگوار ماحول میں شاپنگ کرنے کو ترجیح دی۔ بنک روڈ پر آنے والے خریداروں کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے تاریخی پراجیکٹ کو خواب سراہا گیا۔ عید شاپنگ کی مناسبت سے صفائی، سیکیورٹی، انجینئر برانچ، گارڈن برانچ کے عملے کو واکنگ سٹریٹ پر تعینات کیا گیا۔ صدر بنک روڈ پر لگائے گئے خوبصورت پودے، پھولوں اور عید شاپنگ کے لیے لگائے سٹالز نے واکنگ سٹریٹ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واکنگ سٹریٹ صدر بنک روڈ بنک روڈ پر عید شاپنگ کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا ۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔

سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سمیت سیاستدانوں نے عیداپنے آبائی شہروں میں منائی

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل شروع نہ کیا جائے، افغانستان
  • میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہ
  • کراچی، لڑکی عمارت کی پہلی منزل سے گر کر زخمی
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ
  • چاند نظر آتے ہی عید کی شاپنگ کیلئے دوڑیں لگ گئیں
  • عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا
  • عید الفطر پر میٹرو بس سروس کا شیڈول جاری
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پنجاب ایئر پروگرام پر خرچ ہوگی