لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے۔ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پْل تعمیر کئے گئے ہیں۔بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ این اے 194 کے 20 سکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کر دیا گیا۔ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے، ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پْل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری میں ترقیاتی

پڑھیں:

صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عیدالفطر کہاں کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس مناسبت میں ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی، آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی عید نماز ادا کی، نماز کے بعد فرداً فرداً سب سے عید ملی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایم پی اے فریال تالپور بھی نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے، صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز عید پڑھی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید پڑھی، سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی علاقہ نوکنڈی میں ادا کی، نماز کے بعد صادق سنجرانی نے لوگوں سے عید بھی ملی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، بلاول بھٹو زرداری نماز عید کے بعد شہریوں سے عید ملے اور عید کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، جمیل سومرو، سہیل انور سیال و دیگر نے نماز عید ادا کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے نماز عید کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نماز عید ہری پور میں اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی، سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے بھی نماز عید ریحانہ میں پڑھی، نماز کے بعد عمر ایوب خان اور یوسف ایوب خان لوگوں سے عید بھی ملے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور ارشد وہرا نے پولو گراؤنڈ کراچی میں نماز عید پڑھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی، ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں نماز عید ادا کی، صوبائی وزراء نور محمد دمڑ، بخت کاکڑ نے بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نماز عید پڑھی، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک اور آئی جی پولیس بلوچستان نے بھی وزیر اعلیٰ ہاوس میں نماز عید ادا کی۔

چودھری برادران نے نماز عید الفطر گجرات میں ادا کی، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے نماز عید جامع مسجد عیدگاہ میں کارکنوں کے ہمراہ ادا کی جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے جامع مسجد شاہ ولایت میں نماز ادا پڑھی۔

وفاقی اور صوبائی وزراء نے نماز ادائیگی کے بعد چودھری ظہور الہٰی شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین نے بعدازاں ظہور پیلس میں کارکنوں سے عید ملی اور ملاقاتیں کیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نماز جامع مسجد خاتم النبین جھنڈے وال کنجاہ میں ادا کی، انہوں نے نماز عید کے بعد کنجاہڑی ہاؤس میں مونس الہٰی کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اورساتھیوں سے عید ملی اور ملاقاتیں کیں۔

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری، سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نماز عید جی او آر ون کی مسجد میں ادا کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سابق میئر خواجہ احمد حسان نے بھی جی او آر ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصور میں عید الفطر کی نماز ادا کی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عید کی نماز اپنے عزیز واقارب اوراہل دیہہ کیساتھ عید گاہ میں ادا کی، وہ نماز عید کے بعد بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کو گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • لاڑکانہ: بلاول بھٹو کی عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات
  • صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟
  • سیاسی رہنماؤں میں سے عید الفطر کی نماز کس نے کہاں ادا کی؟
  • صدر ، وزیر اعظم اور  اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟
  • پاکستان کو معاشی اور دہشتگردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: بلاول بھٹو
  • عید ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے:بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • بلاول بھٹو کی ثالثی