اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ اور تجربے سے متعلق تفصیلاً بات کی ہے۔مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔انہوں نے پوڈکاسٹ کے دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے لیے مردوں کا بھی خود کو سوارنا شریعت میں جائز ہے۔انہوں نے بتایا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے زیب و زینت کا اختیار کرنا جائز بلکہ ضروری ہے، جیسے  مرد حضرات اپنی اہلیہ کو سجے سنورے دیکھنا چاہتے ہیں، مردوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی ہمسفر کے لیے خود کو خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ یہ اسلام کا حکم ہے کہ آپ اپنی خوبصورتی پر توجہ دیں اور اسے سنوارنے کی کوشش کریں۔مولانا طارق جمیل نے اس موضوع کے دوران کئی روایتوں اور احادیث کا مفہوم بھی پیش کیا۔

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل نے

پڑھیں:

امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

آذرئیجان کی پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش 

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

معاون خصوصی برائے خارجہ امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے امن کے علمبردار بن رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد
  • ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے، طارق فاطمی
  • امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی
  • اسلام آباد: چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی، پولیس
  • پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر!
  • عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • عید پر بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا
  • بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی