پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضابھی حاصل کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاشرے کے تمام مخیر حضرات اپنے آس پاس ناداروں اور ضرورت مندوں کا بھر پور خیا ل رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ جس طرح روزہ ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر ہمیں دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن و سلامتی اور قومی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ عید الفطر

پڑھیں:

عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں: عظمیٰ بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا ،علی امین گنڈاپور
  • ‘السلام و علیکم، عید مبارک’، سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا عید پر خصوصی پیغام
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا :علی امین گنڈاپور
  • زباں فہمی نمبر242عید منائیں، خوشیوں کو گلے لگائیں
  • عید الفطر، دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات
  • عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد
  • مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
  • وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں، صدر آصف زرداری