شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔

شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے 132 رن کی اننگز کھیلی۔

میچ کے دوران نسیم شاہ نے بھی ایک کیچ ڈراپ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے

لاہور:

پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز  پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے بھی 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خان (39) اور عبداللہ شفیق (36) نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز دیا، مگر مڈل آرڈر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ 

کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر، حارث رؤف، عاکف جاوید اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے نتھین اسمتھ نے 4، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، کپتانی کا تاج شاداب کے سر پر سجنے سے رہ گیا

پاکستانی ٹیم کے لیے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ شکست کی صورت میں گرین شرٹس نہ صرف ایک روزہ سیریز ہار جائیں گے بلکہ دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل دوسری سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کھلاڑیوں کو دوسرے میچ کے لیے مکمل تیار کر رہے ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز، شائقین کا جوش عروج پر!
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے قوم کو عید کی مبارکباد
  • ’جوتے مارنے چاہییں‘، سابق کوچ بابر اعظم سے اوپننگ کرانے والے پروفیسرز پر پھٹ پڑے
  • پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کے لالے پڑ چکے
  • قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ڈیبیو
  • پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
  • کیوی بیٹرز پاکستان بالرز کی درگت بناڈالی، ریکارڈ پارنٹرشپ قائم
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا 344 کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری