سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں،طلباء وطالبات کی موجیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں بچوں کی موجیں،سرکاری اسکولوں میں عید کی10 چھٹیاں ہوں گی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا،سکول 6اپریل تک بند رہیں گے۔
اسکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا ۔ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔
آزادکشمیر میں منکی پاکس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ، الرٹ جاری، علاقے میں لاک ڈاون
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاور کنٹریکٹرز صفائی یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران متعلقہ میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے دنوں میں خصوصی پلان بنانےکاحکم دیاہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاورکنٹریکٹرزصفائی یقینی بنائیں، ہیلپ لائن اورایپ پرشکایات پربروقت ایکشن لیناہوگا۔
یاد رہے سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھی، تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔