سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی قدر کا اصل پیمانہ سامعین کے ہاتھ میں ہے اور ان کی پسند پر منحصر ہے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ سکندر کی کامیابی کا انحصار ان مداحوں یا لوگوں پر ہے جو اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں نے کبھی بھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کے لیے دعا نہیں کی، سوائے“میں نے پیار کیا“کے۔ میری نظر میں، فلم چاہے ہٹ ہو یا فلاپ، اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔“
سکندر کی ہدایت کاری اے آر مرگڈوس نے کی ہے اور اس میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 30 مارچ کو عید کے موقع پر بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی سوغات ثابت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی کامیابی کے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سلمان خان نے رام مندر والی گھڑی پہن لی؛ مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کے تشہیری مہم کے دوران اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک گھڑی پہنے ہوئے ہیں جس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔
سلمان خان نے ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپوں والی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس میں رام مندر کی شبیہ بنیہ ہوئی تھی۔
اس گھڑی کا نام بھی بھگوان رام مندر کی جنم بھومی پر رکھا گیا تھا اور دنیا میں ایسی صرف 49 گھڑیاں دستیاب ہیں۔
خیال رہے کہ رام مندر کو ایودھیا میں بابری مسجد گرا کر تعمیر کیا گیا تھا جس سے آج تک مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔
سلمان خان کو یہ گھڑی پہنے دیکھ کر ان کے مسلمان مداحوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور سوشل میڈیا پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین نے لکھا کہ لبرل ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ بندہ اپنی بنیاد ہی بھول جائے۔
کسی نے لکھا کہ یہ گھڑی پہننے کا مطلب بابری مسجد پر حملے اور اسے شہید کرنے کی حمایت کرنا ہے۔
ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ سلمان خان فنکار ہونے کی حیثیت سے خود کو ایسے متنازع معاملات سے الگ رکھنا چاہیے۔
کسی صارف نے لکھا کہ صرف فلم سکندر کی کامیابی کے لیے سلمان خان ہندو مداحوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ یہ گھڑی والدہ سلمٰی خان نے تحفے میں دی تھی۔ اس لیے مجھے بہت عزیز ہے۔
بابری مسجد 1528ء میں مغل دور میں تعمیر کی گئی تھی تاہم ہندو انتہاپسندوں نے اسے بھگوان رام کی جنم بھوی قرار دیکر 90 کی دہائی میں مسمار کردیا تھا۔
بعد ازاں مودی حکومت نے 2019 کے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر قائم کیا تھا۔