پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پنجاب میں اسکولوں، کالجز اور جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
عید کی چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، جبکہ 28 مارچ کو تعلیمی بورڈز کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
قبل ازیں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب میں تعطیلات عید الفطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب میں تعطیلات عید الفطر تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات کا
پڑھیں:
ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
راولپنڈی:ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل ہفتہ کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر ہوگئی ہیں۔
چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی ختم ہو گئیں۔
یاد رہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی اور تمام ماتحت عدالتیں 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گی۔