2025-02-11@00:49:47 GMT
تلاش کی گنتی: 184

«امن جرگہ نے»:

    تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سکواڈ  میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کی انجری کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سر جوڑ لئے ہیں، ٹرائی نیشن سیریز میں حارث رؤف کے متبادل کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ،  سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کے طور پر وسیم جونیئر ، عاکف جاوید اور محمد علی پر بحث کی  تاہم قومی سلیکشن کمیٹی نے عاکف جاوید کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کی حامی بھر لی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ عاکف جاوید...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیویز نے 305 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بدقسمتی سے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ...
    حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائل میں امن کی بحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے افغانستان دورہ پر مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قبائلی علاقوں میں...
    کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور اعلامیہ جاری کیا کہ 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے...
    ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع...
    ویب ڈیسک :  کرک میں امن امان کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو تین دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔  کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس حوا لے جاری اعلامیہ کے مطابق 3 دن کے بعد قوم مسلح...
    کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
    گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کیلئے تین دن کی مہلت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز کرک (آئی پی ایس )گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔ جرگہ اعلامیہ کے مطابق، اگر مقررہ مدت کے بعد مسلح گروہ موجود رہے تو قوم لشکر کشی پر مجبور ہوگی۔ امن جرگہ نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دینے، نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا...
    رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔ شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ واضح رہے کہ صوابی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی۔ جلسے میں جب پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تقریر کر رہے تھے تو شیر افضل مروت نے جلسہ گاہ میں کھڑے ہو کر بازو لہرانا شروع کر دیے جس پر ان کے مداحوں نے...
      ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ایم سیفرٹ کی شاندار اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ایلیمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیفرٹ کی 20 گیندوں پر 40 رنز اور ٹم ساؤتھی کی 2 وکٹوں کی بدولت شارجہ واریئرز ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس کا مقابلہ کوالیفائر 2 میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ ایم آئی ایمریٹس کی شکست کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ایک نئے چیمپیئن کو تاج پہنایا جائے گا کیونکہ دونوں سابق چیمپیئن مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ شارجہ واریئرز کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹرل آ رگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عزیز شاہ نہایت ہی مخلص اور محنتی کارکن تھے ہر مشکل حالات میں تحریک سے جڑے ہوئے تھے ان کی وفات سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگء۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عزیز شاہ کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔دریں اثنا مرحوم عزیز...
    آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنانے کے لئے کوالیفائر 2 میں وارئرز کا مقابلہ وائپرز سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز ابوظہبی :ٹی ایم سیفرٹ کی شاندار اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ایلیمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیفرٹ کی 20 گیندوں پر 40 رنز اور ٹم ساؤتھی کی 2 وکٹوں کی بدولت شارجہ واریئرز ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس کا مقابلہ کوالیفائر 2 میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ ایم آئی ایمریٹس کی شکست کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20...
    —فائل فوٹو کمشنر کوہاٹ نے کرم کے حالات پر جرگے کی رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے ہتھیار جمع کرانے کے طریقہ کار سےحکومت کو آگاہ کیا ہے۔ حکومت نے جمع کرائے گئے طریقہ کار پرعمل درآمد سے متعلق غور شروع کر دیا ہے۔ کرم امن معاہدے پر عمل درآمد: کل کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں جرگہ ہوگاکرم امن معاہدے پرعمل درآمد سےمتعلق دوبارہ جرگہ طلب کیا گیا۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق جرگہ کل کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں ہوگا۔  حکومت اسلحہ جمع کرانے کے مناسب طریقہ کار پر متفق ہوتے ہی فریقین کو آگاہ کر دے گی۔ادھر جرگے میں امن معاہدے کے تحت...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے وفاقی حکومت کو اعتماد میں لے کر جلد ایک وفد افغانستان بھیجیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کے لیے افغانستان جرگہ بھیجنے کے معاملے پر خیبرپی کے حکومت نے افغان حکومت سے راطبہ کیا تاہم امارت اسلامی افغانستان کے 2 اہم حکومتی عہدیداروں کے سعودی عرب کے دورے پر ہونے کے باعث ملاقات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی بات چیت کے لیے پہلے مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر محمد علی سیف اور قبائلی عمائدین پر مشمل چھوٹا وفد افغانستان جائے گا۔ مذاکرات میں پاک افغان سرحد کے اطراف قیام امن اور تجارتی تعلقات کے...
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔ چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی...
    دبئی : دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن ومان کے قیام کے لیے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپرکرم میں بھی بنکرز کی گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرا دیے گئے ہیں جبکہ لوئر کرم میں اب تک 28بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ کرم میں امن کے لیے جرگے...
    ممبر جرگہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے آج کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔ ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا میڈیا سے بات چیت کرتے کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا  کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو...
    پشاور: ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔ دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
      دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔ ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ڈیزرٹ وائپرز سیزن...
    فائل فوٹو۔ کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق دوبارہ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے جو کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں ہوگا۔  پشاور سے ذرائع کے مطابق جرگہ میں فریقین کی 15، 15 رکنی کمیٹیوں کے اراکین شرکت کریں گے۔ جرگہ میں امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جرگہ میں اسلحہ حوالگی، بنکرز کو گرانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔  یہ بھی پڑھیے کُرم: اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کوہاٹ: اپر کُرم و پارا چنار کے مشران کا جرگہ آج ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ میں ایک فریق ٹل پاڑا چنار روڈ کھولنے سے متعلق تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تجاویز...
      ٭ٹریک پر جگہ جگہ کچرا کنڈیاں اور پیدل مٹر گشت کرتے لوگ گھومتے نظر آتے ہیں ٭دو ماہ کے دوران چار بڑے حادثات میں ایک شہری جان سے گیا جبکہ کئی افراد زخمی (جرأت نیوز) کراچی کا لیاری ایکسپریس وے عدم توجہی کے باعث غیر محفوظ ہوگیا۔جگہ جگہ سے حفاظتی گارڈرز اور شیٹیس چوری ہوجانے سے جان لیوا حادثات معمول بن گئے ۔ایکسپریس وے کے ٹریک پر جگہ جگہ کچرا کنڈیاں اور پیدل مٹر گشت کرتے لوگ گھومتے نظر آتے ہیں ۔ایکسپریس وے کے کئی مقامات پرحفاظتی گارڈرز اور شیٹس چوری ہوجانے کے بعد دو ماہ کے دوران چار بڑے حادثات میں ایک شہری جان سے گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے...
    کراچی: سراغ رساں کتے نےگارڈن میں اہم مقام کی نشان دہی کرتے ہوئے لاپتا بچوں نشاندہی کی ہے، جس کے بعد دیگر اداروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا ہونے والے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس کو سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک اہم سراغ ملا ہے، 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی گمشدگی کے معاملے میں حیدرآباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے، تو انہوں نے  لیاری میں قائم کشتی مسجد تک بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ جس کے بعد تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے بھی بچوں کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ایک جرم فوجی کرے اور وہی جرم عام آدمی کرے تو ٹرائل الگ جگہ کیسے ہوسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متلعق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت سزا یافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا...
    بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔دانیال بلور نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون...
    اسلام آباد: بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔ دانیال بلور کا کہنا...
    پشاور میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جرگے نے سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کرلیا ۔ کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کا بھی مطالبہ کیا۔  جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایاکہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے...
    کرم امن جرگہ: دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )کرم امن جرگے میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق ہوگئے، عمائدین نے ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ مزید نشستیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ضلع کرم میں امن و امان کے قیام سے متعلق پشاور میں امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقین شریک ہوئے جبکہ جرگہ عمائدین نے 14 نکات پر اتفاق کیا۔ جرگے کے اختتام پذیر ہونے پر جرگہ ممبر منیر بنگش نے جرگے کے فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جرگہ...
    ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)کرم میں بنکرز مسماری کا سلسلہ جاری جبکہ فریقین کے درمیان امن جرگے دورسرا دور آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیئے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔ دوسری جانب ضلع کرم قیام امن کے لیے فریقین...
    ڈی آئی خان: کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فریقین کے درمیان قیام امن کے لیے دوسرا جرگہ آج ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔  اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری...
    بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں کمبھ میلے سے واپس آتے ہوئے یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہو گئے بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے سے واپس آنے والے یاتریوں کی بس کو گجرات کے ضلع ڈانگ میں حادثہ پیش آیا، جہاں بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 48 افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گجرات کے شہر ڈانگ میں پیش آیا جہاں یاتریوں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جاگری،کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں...
    فائل فوٹو ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کا دوسرا اہم جرگہ آج پشاور میں ہوگا۔کرم فریقین مسئلے کو حل کرنے کے لیے خود بیٹھنے پر متفق ہوگئے۔ جرگے میں فریقین کے عمائدین شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قیام امن پر تفصیلی گفتگو اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی۔واضح رہے کہ کرم عمائدین کی اتوار کو اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کے لیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کے لیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں فریقین کے عمائدین کے جرگے کی دوسری نشست آج پشاور...
    عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا...
    کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ضلع کرم میں قیام امن کے لئے فریقین کا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہو گیا۔ممبر ضلع کرم سید رضا حسین کے مطابق جرگہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی ، دونوں فریقین کے عمائدین کیجرگے کی دوسری نشست کل پشاور میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں، طویل بدامنی کے دوران پہلی بار عمائدین آپس میں بیٹھے، گلے شکوے کئے۔ممبر سجاد سید میاں کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔ عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔ جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کیلئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں...
    ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے فریقین کے درمیان اسلام آباد میں جرگہ منعقد ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر ہر قسم کی منافرت پھیلانے اور شر انگیز تقاریر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سخت ترین سزا کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ضلع کرم میں دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، فریقین کے درمیان امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اسلام آباد میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمنٹیرینز اور مشران نے شرکت کی۔  جرگہ عمائدین نے ضلع کرم، ٹل اور پارہ چنار روڈ کو عام آمد ورفت کے لیے محفوظ بنانے اور سوشل میڈیا پر جاری مذہبی منافرت ختم کو کرنے پر زور دیا۔ فریقین کی جانب سے...
    خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس کا قانون منظور کیا جائے گا ،اینٹی کرپشن فورس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے۔ صوبہ میں اینٹی کرپشن کے 6ریجنل اور 2سب ریجنل دفاتر قائم ہوں گے ، کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف سزائوں کی شرح 80فیصد تک لے جانے اور ڈائریکٹ ریکوری 10کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس...
    پشاور/ اسلام آباد: ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں ان کے دفاتر سے ہٹا دے گی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی ہٹا دیں گے، جنہیں 14 فروری تک اپنی جگہ خالی کرنی ہوگی، ان کی جگہ یہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکا نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفتر کی جگہ دے گا۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ہر سال...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان...
    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے، اس بجٹ میں کسان کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو مکمل بجٹ پیش کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر طرف سے روزگار پیدا کرے گا، اس بجٹ میں سیاحت سے روزگار پیدا کیا جائے گا۔ بجٹ 2025 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ہندوستان کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے اصلاحات کی جائیں...
    ملتان(سپورٹس ڈیسک)امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے، سفر ابھی ختم نہیں ہوا، یہی زندگی ہے۔ امام الحق نے لکھا ہے کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے، سب سے اہم صبر اور اللّٰہ پر بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ امام الحق ون ڈے اسکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔ فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان)...
    گہرے، گدلے پانی میں لاشیں کیسے تلاش کی جاتی ہیں؟
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟ ناقص فارم کی وجہ سے عبداللہ شفیق، کم تجربے کی وجہ سے محمد عرفان خان ا ور سفیان مقیم جبکہ انجری کے باعث...
    جرگے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں کرم امن معاہدہ کے فریقین کا جرگہ ختم ہو گیا اور جرگے میں امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ منعقد ہوا، جہاں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کردیا۔ جرگے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں کرم امن معاہدہ کے فریقین کا جرگہ ختم ہو گیا اور جرگے میں امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے...
    سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
    پشاور(نیوز ڈیسک) کرم امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کرم میں امن وامان سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے امن جرگہ میں قبائلی عمائدین ، چیف سیکرٹری ، کمشنر کوہاٹ اور دیگر حکومتی اراکین شامل تھے۔ جرگہ میں کرم امن معاہدہ پرہر حال میں عمل درآمد کی ہدایت کی گئی جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ جرگہ عمائدین کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چودھری ندیم اسلم نے کہا کہ حکومت...
    کرم؍ پشاور  (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ اپرکرم کے علاقہ بوشہرہ میں موجود...
      ٭کرم میں قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور3پولیس اہلکار زخمی پشاور(بیورو رپورٹ )اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی...
    KOHAT: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ منعقد ہوا جہاں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کردیا۔ جرگے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں کرم امن معاہدہ کے فریقین کا جرگہ ختم ہو گیا اور جرگے میں امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم مسٸلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب...
    کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔ "جنگ " کے مطابق کرم میں جرگے سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔ حکومت امن کےلیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مزید :
    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں، جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا، جرگے میں امن معاہدہ پر عمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ کرم مسئلہ نفرت کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج...
    بیرسٹر سیف، فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔کرم میں جرگے سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت امن کےلیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔
    کرم امن معاہدہ جرگہ ختم، معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان،عمائدین حکومت سے تعاون کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کوہاٹ(آئی پی ایس ) کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا ،جرگے میں امن معاہدہ پرعمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا، کرم مسلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں،ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں،جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے،انسان کا قتل ناقابل معافی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ہمیشہ اچھے اور بروقت اکٹھے دیکھے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے۔کراچی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ پیر حسان حسیب الرحمٰن کے ہمراہ جامع کلاتھ عیدگاہ شریف مسجد آئے تھے۔ سندھ میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلاناس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے عیدگاہ شریف میں روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی اور علماء اور زائرین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر کامران...
    پریس کانفرنس میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی جانب سے تیار کردہ "معیشت کی حقیقی صورتحال" کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، لیکن مودی حکومت حالات کو قابو کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے ہیں، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، اس وقت ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی عدم مساوات ہے۔ پریس کانفرنس میں سابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ' پر جمعرات کو پوسٹ ایک بیان میں کہا، "ہم بظاہرمخالف ملکوں سے یہ وعدہ حاصل کرنے جارہے ہیں کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے اور نہ ہی کسی ایسی دوسری کرنسی کی حمایت کریں گے جو کہ طاقت ور امریکی ڈالر کی جگہ لینے کی کوشش کرے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ٹرمپ اور مودی کی فون پر گفتگو، دو طرفہ تجارت بھی اہم موضوع روس نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دیگر ملکوں کو ڈالر استعمال کرنے کے لیے مجبور کرنا...
    پشاور: کرم تنازع میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں فریقین کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کل کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں جرگہ ہوگا، جرگہ میں دونوں فریقین کےعمائدین اورامن کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے، جرگہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید ،کمشنرکوہاٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کرینگے۔ جرگہ میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ، جرگے میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کھولنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، جرگہ میں اسلحہ جمع کرانے اورمزید بنکرز گرانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ بگن بازار میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے...
    اسلام ٹائمز: جی او سی نے حکومت کو جرگہ سے برئ الذمہ قرار دیتے ہوئے پاراچنار کی بھوک اور افلاس کو اصل علاج اور حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگر مجبور نہ ہوتے تو شاید ٹل تک پہنچ چکے ہوتے اور کہا کہ یاد رکھیں، ٹل سے آگے بھی علاقے ہیں۔ باب کرم پر جھنڈے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ آغا مزمل کی گرفتاری پر جرگہ ممبران کی جانب سے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدہ کے یونین صدر ارشاد بھی تو گرفتار ہیں۔ سخت لہجے میں گفتگو کے دوران انتہائی اہم راز گفتگو میں افشا ہوئے۔ اندر کی ساری بھڑاس اور تعصب باہر نکل آیا۔ تحریر: شبیر حسین ساجدی منگل 28...
    وزیراعلی ہاوس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی ہاوس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاون کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماوں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی...
    اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلع کرم میں تنازعہ بظاہر دو فریقین کے درمیان ہے، لیکن بدقسمتی سے انتہاء پسند عناصر ان کے درمیان نفرتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ میں کرم کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کوہاٹ...
    کراچی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیرسندھ منظور وسان نے کہا کہ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں ممکنہ طور پرنئی وزیراعلیٰ فریال تالپور ہونگی.انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل...
      سوات: خیبر پختونخوا میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارباغ خوڑ پٹے میں پیش آیا،جہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں چار افراد موقع پر بھی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ، گاڑی مینگورہ سے سیر خوڑ پٹے جارہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناخوشگوار واقعہ جیپ کی اچانک بریک فیل ہونے کے وجہ سے حادثہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔
    ٰبیجنگ : ہر سال جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ لازماً ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہیں۔ چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں اور کاروباری اداروں کا دورہ کرنے کے لیے شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤ ننگ کا سفر کیا۔ یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر تھا. شی جن پھنگ کی جانب سے مقامی لوگوں تک براہ راست گرم جوش اور مخلصانہ نیک تمنائیں پہنچائی گئی ہیں ۔   سنہ 2025 میں اپنے پہلے ملکی دورے کے دوران شی جن پھنگ نے نہ صرف لیاؤ ننگ کا جائزہ لیا...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی ہے آنے والی برساتوں میں شہر کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب تک شہر کے برساتی نالے اور جوہڑ صاف نہیں کرائے جائیں گے تب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔یہ بات انہوں نے غریب آباد مظفرآباد کے علاقے میں دورہ کرتے ہو ئے کارکنا ن اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چالیس سال پہلے جو گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو سیوریج لائن ڈالی تھی اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا...
    اسرائیلی سرکاری میڈیا نے نئے امریکی صدر کیجانب سے شام میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کے ممکنہ انخلاء کا حکم دیئے جانیکے امکان کے بارے تل ابیب کی گہری پریشانی سے پردہ اٹھایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں "میڈ مین" کی شہرت پانے والے انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مرتبہ پھر برسر اقتدار آ جانے سے جہاں امریکہ کے یورپی اتحادیوں میں کھلبلی پڑ چکی ہیں، وہیں مشرق وسطی میں امریکی و برطانوی مفادات کی ضامن غاصب صیہونی رژیم کو بھی اپنے وجود کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی شخصیت و غیر قابل پیشین گوئی اقدامات کی جانب اشاہ کرتے ہوئے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم...
    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانیوزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے 2 شکار کرلے گا۔
    فلسطینیوں کی جگہ امریکا اسرائیلیوں کو بے دخل کرے، انہیں گرین لینڈ میں بسادے، ایرانی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے پر متبادل خیال پیش کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے جو اب ختم ہوچکے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات حکومتی کمیٹی سے ہی ہورہے تھے، اس کے علاوہ کہیں اور مذاکرات نہیں ہوئے، بدقسمتی سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہم بڑی فراخدلی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے اور ہم نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے تھے جن میں جوڈیشل کمیشن کا قیام بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز انہوں نے کہا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں...
    پارا چنار---فائل فوٹو کُرم اور پاراچنار کے عمائدین کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق 25 جنوری کے جرگے میں اپر کُرم اور پارا چنار کے مشران نے شرکت نہیں کی تھی۔ پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ آج ہوگا پشاور پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ... دوسری جانب کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز گرانے کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔چیف سیکریٹری اور آئی جی آج ہنگو میں ٹی ڈی پی کیمپ کا دورہ کریں گے، بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں میں اشیائےخور و نوش کی 313 گاڑیاں کرم پہنچ چکی ہیں۔
    ڈی آئی خان: اپر کرم اور پاڑا چنار کے مشران کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہوگا۔ اپر کرم اور پاڑا چنار کے مشران کا جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں آج ہوگا، 25 جنوری کو ہونے والے جرگے میں مشران کی عدم شرکت کے باعث مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس اچانک ٹل کینٹ پہنچ گئے۔ ڈی سی ہنگو گوہر زمان کے مطابق، دونوں حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹل کینٹ پہنچے اور وہاں سے کرم متاثرین کیمپ کا دورہ کریں گے۔   کرم کے علاقوں بلشخیل اور حار کلی میں بنکرز مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز اس عمل میں مصروف ہیں اور...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کام کی جگہ پر حادثات کی وجہ سے سالانہ 27 لاکھ 80 ہزار اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں نوکری پیشہ افرادی قوت کی تعداد 25 ملین سے زاید ہے۔ پاکستان میں ہر 1 لاکھ ورکرز میں سے سالانہ 1136 کارکنوں کو کام کی جگہ پر حادثات پیش آتے ہیںجبکہ اعداد وشمار کو اکٹھا کر نے اور مانیٹرنگ کے نظام کی سہولتوں کے مسائل کے باعث بعض اوقات حادثات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے، کام کی جگہ پر صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی ورک فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ پیداوار میں کمی کے مسائل کے خاتمے میں معاون...
    نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی ہے اور تعلقات بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ۔  خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار...
    حزب اللہ تحریک نے لبنان کی سرزمین سے صیہونی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام ملک کی خود مختاری کے محافظ ہیں اور کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ تحریک نے اسرائیلی فوجیوں کے لبنان کی سرزمین سے نکلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام ملک کی خودمختاری کے نگہبان ہیں اور کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحیت کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، حزب اللہ نے آج اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی ریاست کو جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا چاہیے۔ حزب اللہ نے...
    واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ غزہ  میں بہتری کے لیے مصر اور اردن سے اپیل کرتے ہیں کہ ساحلی علاقے کے پناہ گزینوں کو قبول کریں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی رہائشگاہ مستقل یا عارضی بھی ہوسکتی ہے، اس حوالے کچھ واضح نہیں کہہ سکتا، اسرائیل کو ہم نے کافی بم دیے ہیں ، جو اس نے خریدے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے حوالے واضح نہیں کہ کب تک جنگ بندی رہتی ہے، اسرائیل امریکا سے ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، میں غزہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے مصر کے صدر عبدل فتح السیسی سے بات کرونگا’۔ خیال رہے کہ اسرائیلی...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں 3روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو ¦ے...
    تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے...
    کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔  اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ اس پیکیج سے مستفید ہونے کے لیے عوام کا لمبی قطاروں میں لگنا قطعی پسند نہیں۔ انہیں عزت اور احترام کے...
    کرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگے کا انعقاد ہوا، جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری کے پی ندیم اسلم چودھری نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ امن صرف دستخط سے نہیں معاہدے پر عمل سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی اولسی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں سیاسی جماعتوں اور قبائلی اکابرین  نے شرکت کی۔ چیئرمین پی کے  میپ اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے جرگہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل یہ ہے کہ متفقہ آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے۔ آئین کے مطابق ساحل اور وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے۔ قیام پاکستان کیلئے پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ نے انتخابات پر جو ڈاکہ ڈالا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
    راولپنڈی (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ہفتے کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرمراجا نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کے پی کے پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدارت دینے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے علی امین...
    ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی...
    مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے۔ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے،  ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے، جس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔اس سے قبل  قبائلی علاقوں کے مشران نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران شریک تھے۔ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام...
    ڈیرہ اسماعیل خان :جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایک بڑا جرگہ بلایا جائے جس میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں۔ مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے۔ ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگہ بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا...