Daily Mumtaz:
2025-03-31@22:02:00 GMT

میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے میانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام میانمار میں آنے والے زلزلے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔

ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین میانمار کو درکار امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرین جلد از جلد اس آفت پر قابو پا کر اپنے گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں۔اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی میانمار میں آنے والے زلزلے پر مین آنگ ہلینگ کو تعزیتی پیغام بھیجا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میانمار میں زلزلے پر

پڑھیں:

میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم

میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے،

میانمار اور بینکاک میں عمارتیں گرنے سے144 اموات کی تصدیق ہوگئی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن ’ ایم آر ٹی وی ’ نے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔

بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے میانمار کی الگ تھلگ فوجی جنتا کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی ایک غیر معمولی درخواست کو جنم دیا ہے، جس نے مسلح گروہوں کے سامنے وسیع و عریض علاقہ کھو دیا ہے۔ چھ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

قبل ازیں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میانمار میں زلزلے کے نتیجے میں 20 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں اموات کا خدشہ ہے۔

طاقتور زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں افراتفری پھیل گئی، زیر تعمیر عمارت گرنے سے 81 مزدور ملبے تلے دب گئے جبکہ 3 افراد لقمہ اجل بنے۔

بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے جن میں سے زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جنہوں نے غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔

میانمار کے فائر سروسز ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ’ہم نے تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے اور ینگون کے ارد گرد جا کر ہلاکتوں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اب تک ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘

منڈلے سے سوشل میڈیا پوسٹس میں منہدم عمارتوں اور سڑکوں پر ملبہ بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، ’رائٹرز‘ فوری طور پر ان پوسٹس کی تصدیق نہیں کرسکا۔

ینگون میں رابطہ کرنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں بہت سے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

وزارت امور خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے پیش نظر ینگون اور بینکاک میں پاکستانی سفارت خانے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت امور خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی
  • میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ، قومی سوگ کا اعلان
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچالیا
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ
  • چینی ریسکیو ٹیمز  کی میانمار میں   زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں 
  • میانمار میں زلزلے سے مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سولہ سو سے تجاوز کر گئی
  • میانمار میںشدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوزکرگئی
  • میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم