City 42:
2025-03-30@18:54:53 GMT

شانگلہ ؛گاڑی  گہری کھائی میں گرگئی ،5 افراد جاں بحق 3 زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

سبحان اللہ خان : شانگلہ تحصیل الپوری ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے  کا شکار ہوگئی 
 جیپ گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی تھی،حادثے میں 5 افراد جان بحق جبکہ  3 افراد شدید زخمی ہوئے ،ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے تین  ایمبولینسز  اور میڈیکل ٹیم  جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں  کو موقع پر ابتدائی  طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ  ہیڈکوارٹر  ہسپتال الپوری منتقل کردیا۔ جان بحق افراد کو بھی ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا  ہے۔تین شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلے  سیدو  ٹیچنگ  ہسپتال سوات منتقل کر د یا گیا 

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء)
میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔

میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس زلزلے سے کس حد تک نقصان ہوا ہے اور فوج کس حد تک امدادی کارروائیاں کر سکے گی۔

دیگر ممالک بھی متاثر

بتایا گیا ہے کہ میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔

تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

تھائی ریسکیو ورکر سونگ وُت وینگپون نے بتایا کہ منہدم عمارت سے مزید سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی اور زلزلے کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

متعلقہ مضامین

  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو سالہ بچی زخمی
  • گوادر میں بم دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاعات
  • میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ
  • کراچی: میاں بیوی حادثے میں جاں بحق، ملزم کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ
  • چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی
  • موٹروے ایم-ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • چکوال میں مسافر بس اُلٹ گئی،5 افراد جاں بحق
  • موٹروے ایم ٹو کلر کہار بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 جاں بحق، 19 زخمی