تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔  

ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64"  قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے-

ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔

ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں، تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،  ہنگو فارمیشن کے ذخائر،سپنوام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی انرجیز نے مارچ اور فروری  میں وزیرستان سے گیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماڑی انرجیز

پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2.78 کروڑ بڑھ کر 15.57 ارب ڈالر رہے ۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.95 کروڑ ڈالر اضافے سے 10.67 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.08 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.90 ارب ڈالر رہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے، برازیلین نجومی کی پیش گوئی
  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ
  • تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • علی امین گنڈاپور کی ڈیڑھ ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
  • ہم کچھ عرصے سے مواقع ضائع کر رہے ہیں، قومی کرکٹ کپتان محمد رضوان
  • شمالی وزیرستان: 3 ٹاورز ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی 6 روز سے معطل