وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سینیٹر تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا پیکر اور نفیس انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی جمہوریت کےلیے جدوجہد اور قربانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تاج حیدر کی سیاسی اور سماجی جدوجہد نوجوان نسل کےلیے مثال ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔