سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سوات:
خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان گہرے کنویں میں
پڑھیں:
چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر بننے والی 3 لڑکیوں کی کہانی
چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر بننے والی 3 لڑکیوں کی کہانی اکثر لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ چھوٹی سی عمر میں آپ جسٹس کیسے بن گئیں، لاہور کی تین لڑکیاں چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر کیسے بن گئیں؟ تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجینیئر تین لڑکیوں کی کہانی جج ڈاکٹر لاہور وی نیوز