Islam Times:
2025-04-02@17:46:18 GMT

گہرام بگٹی کا ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

گہرام بگٹی کا ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

اپنے پیغام میں گہرام بگٹی نے ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے چار اپریل کو ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کے لئے ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک چار اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری خواتین کو جھوٹے مقدمات میں بند کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کو 72 گھنٹے کا وقت دیتے ہیں کہ خواتین کو رہا کرے، ایسا نہ ہونے پر جمہوری وطن پارٹی بھی ڈیرہ بگٹی سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد پرامن احتجاج کرتے ہیں ان پر جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ گہرام بگٹی نے عوام کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مارچ میں ہمارا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لانگ مارچ کا ڈیرہ بگٹی سے

پڑھیں:

حماد اظہر کاپارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

عثمان خادم : اعظم سواتی کے حماد اظہر پر الزامات  کے معاملے پر سیکرٹری جنرل،قائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب  نے پارٹی عہدےسےاستعفیٰ دے دیا
حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پہلے2 بار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا، آج تیسری اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایک کارکن کی حیثیت سےپارٹی کیلئے کام کروں گا،
 

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • حماد اظہر کاپارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان
  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کل بڑی کمی کا اعلان متوقع  
  • بی این پی اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام
  • مستونگ : اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن
  • سرفراز بگٹی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی
  • کوئٹہ، سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
  • مستونگ: اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن
  • میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ، قومی سوگ کا اعلان
  • کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے ، اختر مینگل