ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، فریقین میں 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لئے امن تیگہ رکھ دیا گیا۔ امن تیگہ (پتھر) رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے مابین امن تیگہ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جرگہ میں فریقین کے عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت:اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، صارفین کیلئے بری خبرآگئی
بمبئی (نیوزڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔
پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے تو 17روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، جو کہ اب اضافے کے ساتھ 19 روپے پر پہنچ گئی ہے۔دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے بیلنس چیک کرنے پر پہلے 6 روپے کاٹے جاتے تھے جسے بڑھا کر اب 7 روپے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے ٹرانجیکشن فیس تبھی وصول کی جائے گی، جب فری ٹرانجیکشن کی لمٹ ختم ہو جائے گی۔بھارت کے میٹرو شہروں میں ہوم بینک کے علاوہ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 5 ہے جب کے غیر میٹرو شہروں میں فری ٹرانجیکشن کی لمٹ 3 ہے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عیدکی نماز ادا کی