بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون ویتنام کے اخبار  پیپلز ڈیلی میں شائع  ہوا، جس کا عنوان ہے”ہم مل کر مستقبل  کا  نیا باب رقم کریں” ۔پیر کے روزاپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے۔ اسٹریٹجک  اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کا قیام  نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے جو  تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے۔ چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا، دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور رواداری کے اصول اور خوشگوار ہمسائگی کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو گہرا کرے گا اور ایشیا میں جدیدکاری کے عمل کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا۔

 

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  چین اور ویتنام کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا  کرتے ہوئے اعلی سطحی رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے اور حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو گہرا کرنا چاہئے۔ہمیں تعاون اور ون ون پر قائم رہتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو گہرا کرنا،اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا  ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ  ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات، کثیر الجہتی تجارتی نظام ، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ  کھلے پن اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول کو برقرار  رکھا جائے۔ ہمیں تنازعات کو مناسب طریقے سے  کنٹرول کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا اور بحیرہ جنوبی چین کو صحیح معنوں میں امن، دوستی اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کرنا ہوگا۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو برقرار کو گہرا

پڑھیں:

شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ

بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر ،14 اپریل کو ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) کا آغاز کیا گیا۔ اسی دن ، چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کی تقریب ہنوئی میں منعقد ہوئی۔

دونوں فریق معمول کے تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم کریں گے ، میڈیا میٹریل کے تبادلے ، مشترکہ پروڈکشن ، اہلکاروں کے تبادلے ، اور تکنیکی تبادلوں وغیرہ میں تعاون کو گہرا کریں گے ، اور چین ویتنام دوستی کو فروغ دینے کے لئے میڈیا کے شعبے میں مزید کردار ادا کریں گے ۔

“” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) میں اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی دانش مندی، گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثے، اور وسیع تاریخی اور عالمی نظریات کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ویتنامی ناظرین کے سامنے چینی جدیدیت کے
ثقافتی پہلو کو ظاہر کرتے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری تولام کی مشترکہ قیادت میں دونوں اطراف کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا گیا ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا اور اہم اداروں کے ساتھ قریبی تبادلے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے ، اور مشترکہ طور پر “آسیان پارٹنرشپ” جیسے علاقائی تعاون کے میکانزم تشکیل دیئے ہیں ، جن سے کامیاب تعاون کی بہت سی مثالیں پیدا ہوئی ہیں۔ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال بھی ہے۔ سی ایم جی ویتنام ٹی وی کے ساتھ مزید تعاون کرے گا اور ویتنام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جاسکے اور عملی اقدامات کے ساتھ امن ، سکون ، خوشحالی ، خوبصورتی اور دوستی کے “پانچ گھروں” کی تعمیر میں مزید دانشمندی اور طاقت فراہم کی جا سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
  • چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا
  • چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • چینی صدر کا دورہ جنوب مشرقی ایشیا، آزاد تجارت پر زور
  • چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط
  • چین ویتنام ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا عالمی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر
  • شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ
  • چینی اور غیر ملکی فلمی صنعتوں میں گہرا تعاون وقت کا تقاضہ ہے، چینی میڈیا
  • چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے