2025-01-27@04:43:23 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم»:
صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روک دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کیخلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم سٹی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے...
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج جاری کیا،...
غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر...
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی بات چیت سے حل نکلے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بندہ باہر نہیں نکلا۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مخالفین کو چور ڈاکو اور خود کو ایماندار کہتے تھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کے جنرل سیکرٹری اسد علی شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے موجودہ فارمولے کو تبدیل کر کے سندھ کے حصے کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، انڈس ڈیلٹا میں ہر سال تازہ پانی کی مقررہ مقدار چھوڑنے کا منصوبہ بنایا جائے اور مقامی کمیونٹیز کو ڈیلٹا کے تحفظ میں شامل کرنے اور ان کے لیے آمدنی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت دی جائے۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ امریکا میں رہائش پذیر سندھیوں کی آواز پہنچانے آیا ہوں، خاص طور پر سندھ میں...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔ امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔ عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی ٹائون کو کراچی کا ماڈل ٹائون بنا رہے ہیں ۔عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے پاری قوت کے ساتھ کام کیا جائے ۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے ٹائون کے افسران کی ہفتہ وار میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں روڈ بارہ ہزار کو خوبصورت بنانے کیلیے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اسی طرح ہر یوسی میں پارکوں کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے اور اجڑے تباہ حال پارکوں کوآباد کیا جارہا ہے ۔عوام بنیادی سہولیات سے محروم...
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیر کو پریس کلب حیدرآباد میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کی نومنتخب باڈی جس میں صدر سینئر صحافی حامد شیخ، جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، سینئر نائب صدر سینئر صحافی فیض کوسو،...
لاڑکانہ:عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کررہے ہیں لاڑکانہ( خبرایجنسیاں)سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے۔لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ اسرائیلی فورسز نے رفع کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کوسٹ لائن پر سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔30دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشری بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنے کی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال کی سزاجبکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزا سنا دی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو10لاکھ اوربشریٰ بی بی کو 5لاکھ جرمانے بھی عائد کیا،جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،فیصلے سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پہنچے جبکہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے اس کے علاوہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اڈیالا جیل میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار...
پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا،کیا پارلیمنٹ خود پر حملے کو توہین نہیں سمجھتی،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا، پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے،کیا پارلیمنٹ خود پر حملے کو توہین نہیں سمجھتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ احتجاج اور حملے میں فرق ہے، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ 21جولائی 2023 کے آرڈر میں صرف9مئی کی بات کی گئی ہے،جسٹس جمال مندوخیل...
گلوکار جواد احمد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو جوہر ٹاؤن میں اپنی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری کی جانچ کے دوران لاہور الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی کے عملے پر حملہ کیا۔ جانچ کے دوران بجلی کی چوری کا انکشاف ہوا کیونکہ پارلر کا میٹر تبدیل شدہ پایا گیا. جس میں سے ایک فیز غیر فعال تھا۔لیسکو کے اہلکاروں کے مطابق جواد احمد جانچ کے دوران غصے کی حالت میں موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر عملے سے تبدیل شدہ میٹر چھین لیا۔رپورٹس کے مطابق برابری پارٹی پاکستان کے رہنما نے اس کے بعد دو لیسکو میٹر ریڈرز، اصغر اور شاہد پر حملہ کیا اور پھر میٹر اور اپنی اہلیہ کے ساتھ...
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا دیا گیا کہ تاریخ 17 جنوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے آج 190 ملین پاونڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے عمران خان کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، ان کو 4 سال سے روکنے کی کوشش کی وہ نہیں مانے، عمران خان جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، انہوں نے بات نہیں مانی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں...