حکومت کا 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر04 اپریل بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی، نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔
پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے مشروط کرنے، پارلیمان اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے، پیپلزپارٹی سندھ حکومت تک قربان کیلئے تیار ہے۔
پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ والے عزیز ہیں، پیپلزپارٹی ہر قیمت پر سندھ والوں کی جنگ لڑتی رہے گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے، پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
مزیدپڑھیں:جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی