سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج سے تمام چارجڈ پارکنگز ختم کی جارہی ہیں، آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیر قانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔
اس سے قبل شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سہیون اور حیدرآباد کی سڑکوں پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ یہ سڑکیں سندھ کی نہیں بلکہ وفاق کی ہیں اور ان کو بنانے کی ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب بیان بیازی سے پہلے اپنا ہوم ورک کرلیں۔ سندھ حکومت نے وفاق کو اس روڈ کی تعمیر کیلئے ادائیگی بھی کی مگر اس سڑک کا نہ بننا ن لیگ کی ناکامی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ
پڑھیں:
کراچی :کل چھٹی کا اعلان
کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے کل 17 اپریل بروز جمعرات تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 اپریل کو تعطیل کا اعلان کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے ایک حلقے میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے باعث چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 4 اپریل کو مرحوم وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔چھٹی کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی لازوال میراث اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، کارپوریشنز، اور صوبائی دائرہ اختیار کے تحت مقامی کونسلوں نے، ضروری خدمات میں مصروف افراد کے علاوہ، 4 اپریل کو چھٹی منائی تھی۔خیال رہے یہ نشست سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جو فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) منتخب ہوئے تھے۔یہ حلقہ پی پی پی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پارٹی نے لگاتار انتخابی چکروں میں عمرکوٹ میں مضبوط قدم جمائے رکھے ہیں۔