Islam Times:
2025-02-20@19:59:16 GMT

اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی امریکی بموں کی پہلی کھیپ موصول

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی امریکی بموں کی پہلی کھیپ موصول

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پیش رو جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد اسرائیل کو امریکا سے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بم بھیجے تھے لیکن بعد میں غزہ کے گنجان آباد علاقوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تشویش کی وجہ سے اسرائیل کو اس بم کی دوسری کھیپ دینے سے انکار کردیا تھا تاہم ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی گزشتہ ماہ اس پابندی کو ختم کر دیا تھا۔

غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آج رات اسرائیل کو بھیجی گئی اسلحے کی کھیپ اسرائیلی فضائیہ اور فوج کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے اور اسرائیل اور امریکا کے درمیان مضبوط اتحاد کا ثبوت ہے۔ امریکی اسلحے کی یہ کھیپ اس تشویش کے بعد آئی ہے کہ آیا غزہ میں گزشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی برقرار رہے گی یا نہیں کیونکہ فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو 76,000 ٹن سے زائد گولہ بارود فراہم کیا جا چکا ہے، جس میں 687 فضائی اور 129 بحری ترسیلات شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزار پاؤنڈ اسرائیل کو

پڑھیں:

گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے بیکانیر میں ایک 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں لفٹنگ کے دوران حادثے میں موت واقعع ہو گئی۔ وہ جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں۔

پریکٹس کے دوران 270 کلو گرام وزنی راڈ ان کی گردن پر گری جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاتون ایتھلیٹ کے مینیجر تیواری نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرینر جم میں یشتیکا اچاریہ کو وزنی راڈ اٹھانے میں ان کی مدد کر رہے تھے تاہم راڈ اتنی بھاری تھی جو ان سے برداسشت نہ ہوسکی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہل خانہ نے اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ بدھ کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

پاور لفٹنگ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں تین لفٹوں پر زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کی تین کوششیں کی جاتی ہیں جن میں اسکواٹ، بینچ پریس، اور ڈیڈ لفٹ شامل ہیں تاہم یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں ہے۔بھارتی ایتھلیٹ یشتیکا نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی موت سے کھیلوں کے شعبوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کھیلوں میں جان لیوا حادثات اکثر رونما ہوجاتے ہیں، اس کی ایک مثال 2014 میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت ہے، جو میچ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر چھاپے، 2 اجتماعی قبروں سے 93 لاشیں برآمد

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر لگا دیے گئے
  • ٹورنٹو طیارہ حادثہ، ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک
  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
  • ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل اسٹورز کی سیلز معلومات ایف بی آر کو دینا لازم قرار
  • کوہاٹ، دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
  • نیتن یاہو کا غزہ پرامریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان
  •  ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا
  • نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان
  • کوہاٹ: پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی گرفتار