انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے 2 دن کی حراستی پیرول
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی محدود ذمہ داری کے استعمال کے، وہ میڈیا سے کسی بھی طرح سے خطاب نہیں کرے گا"۔ اس کیس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کر لیا گیا تھا۔
عدالت نے انجینئر رشید کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ این ہری ہرن اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ سدھارتھ لوتھرا کی دلیلیں سنیں۔ پپو یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے ہری ہرن نے کہا کہ انجینئر رشید کو بھی اسی طرح حراستی پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج تک انجینئر رشید پر کسی گواہ پر اثر انداز ہونے کا کوئی الزام نہیں لگا ہے۔ حراستی پیرول کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے لوتھرا نے سریش کلماڈی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں حاضری کسی کا ذاتی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلماڈی کے فیصلے کے پیش نظر یہ ریلیف ممکن نہیں۔
تہاڑ جیل سے انتخابات میں حصہ لے کر انجینئر رشید نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ان پر دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر رہے ہیں لیکن این آئی اے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ انجینئر رشید نے 28 اکتوبر 2024ء کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی۔ 10 ستمبر 2024ء کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے 2 اکتوبر 2024ء تک عبوری ضمانت دے دی۔ اس کے بعد عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں دو بار توسیع کی تھی۔ انجینئر رشید کو این آئی اے نے 2016ء میں گرفتار کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئر رشید کو حراستی پیرول آئی اے عدالت نے کے لئے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے شیڈول فائنل کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم 15 فروری کو دبئی کے لیے روانہ ہو گی، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری