اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر ایک نیوز کے رپورٹر چوہدری سجاد اور شعیب شاہین آپس میں باتیں کر رہے تھےکہ فواد چوہدری اندر داخل ہوا اور رپورٹرز کو کہا کہ ٹاؤٹ کے پاس کھڑے ہو پانچ پانچ ہزار روپے میں بکنے والا شعیب شاہین پارٹی کے اندر لڑائیاں ڈلوا رہا ہے۔جس پر شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کی ، فواد چوہدری واپس مڑے اور شعیب شاہین کا گریبان پکڑ کر اس کو تھپڑ دے مارا ۔ تھپڑ لگنے کی وجہ سے شعیب شاہین زمین پر گر گئے ،فواد چودری کی بیگم حباچوہدری نے فواد چوہدری کو پکڑ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سابق کرکٹر نے سوال اُٹھادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
ڈومیسٹک کرکٹ:
آل راؤنڈر شعیب ملک ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے ٹیم مینٹور رہ چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ بطور پلئیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو بطور پلئیر پی ایس ایل کھیلنا مفادات کا تصادم ہے، اگر آپ ایسے مجھے کھیلنے کو کہیں تو میں بھی تیار ہوں۔
اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک جب تک چاہیں کھیل سکتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں انہیں کچھ میچز چھوڑ دینے چاہیے اور نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2021 میں بنگلادیش کیخلاف اپنے کیرئیر کا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فرنچائز کی کپتانی کرنیوالے 37 سالہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے فرائض سونپے ہیں جبکہ ان سے 6 سال بڑے شعیب ملک کو بطور کرکٹر کھلایا جارہا ہے۔