2025-03-04@00:42:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1786

«پر چین کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، رمضان سے 3دن...
    معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خنجراب میں پاک چین سرحد پر سالانہ ٹرانسپورٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، نیٹکو (NATCO) نے پاک چین سرحد پر چینی ٹرانسپورٹ حکام کے ساتھ سالانہ روٹ پرمٹ کا تبادلہ کیا۔ معاہدے کے تحت نیٹکو کی مسافر بس کاشغر کے لیے چلائی جائے گی، جبکہ کارگو سروس کو چین اور دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ نیٹکو حکام نے سرحد پار روابط کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو سرحدوں سے پرے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
    جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال...
    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے انجری کے باوجود بمراہ کی فٹنس کیلیے ڈاکٹرز کی ہدایات بھی ہوا کی نظر کردیں جس کے باعث اُن کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین بولر جسپرت بمراہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے۔ انہیں ڈاکٹرز نے انجری کے بعد پانچ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اس دوران بی سی سی آئی نے بمراہ پر زور ڈالا کہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہر صورت فٹ کرلیں۔ بمراہ کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاہم شائقین کو اب فکر...
    فائل فوٹو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے سندھ میں ’سسٹم‘ سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان ( آباد) کے دفتر میں گفتگو کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر سندھ میں کوئی’سسٹم‘ چل رہا ہے تو ثبوت لائیں، وہ کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آباد کے لوگ ہمارے لیے ’وسل بلوور‘ بنیں، سنی سنائی بات کرنے کے بجائے ہمیں ثبوت دیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہمیں مددگار پائیں گے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کراچی میں 7 ہزار ایکڑ سے زائد زمینیں مشکوک ہیں، کارروائی کی تو سب سے زیادہ آباد ہی اعتراض کرے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ 7 ہزار ایکڑ...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمدبٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے بڑا مسئلہ کراچی کی زمینوں کا مسئلہ ہے،سندھ کی زمینوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے،کراچی میں 7500 ایکڑ زمینوں کے دستاویزات جعلسازی سے 3 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، یہ فائلیں کھول دیں تو دنگل مچ جائے گا،ایل ڈی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے کی جانب سے انفرا اسٹرکچر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 22 برس سے اپنے الاٹیز کو قبضے نہ دینا افسوسناک ہے، آباد ٹھوس شواہد پیش کرے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل سے آگاہ ہوں، آپ کے ساتھ ہوں، آباد نیب...
    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ​​​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگیوفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔اجلاس میں پی ایس ایم اے  نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم  کیا. وفاقی وزیر نے کہا کہ ​​​​رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی.  ​​رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کے استحکام اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائے گا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر...
    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ  نے کہا ہے کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے، سندھ  میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں، عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلڈرز کے بے شمار مسائل ہیں تمام نکات نوٹ کرلیے ہیں، نیب کا ادارہ بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے، نیب قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں، نیب میں کون سے کیسز اب فائل ہوں گے اسکا سسٹم اپڈیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اداروں میں داخل ہونے والی 85فیصد شکایات نیب میں درج کی گئی، نیب ادارے پر اعتماد کیا جائے کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوگی، نیب کا نوٹس...
      بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں  چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار  رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو  مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل مالیت 318 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ، جو  کہ 88فیصد بنتی ہے۔ سبز اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کی...
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور...
      بیجنگ : ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس،  عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا  میڈیا گروپ  کے اسٹوڈیو میں برفانی  موسم  میں  جشن بہار کا تہوار منایا ۔ چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر  سی ایم جی  کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک  رقاصوں کی  ٹیم نے  مختلف ممالک سے  آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی  رقص پیش کیا۔ غیر ملکی...
     ویب ڈیسک : فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔  بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔  قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں...
    اسلام آباد:حکومت نے ایسی مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ ہوں گی۔ ممکنہ اقدام کا مقصد  ٹیکس دہندگان کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر بینکوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکمت عملی اپنانے جا رہا ہے تاکہ آمدن اور مالیاتی ٹرن اوور کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بینکوں کو ٹیکس دہندگان کے شناختی...
    وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں کرنی چاہیے، وہ ارکان جو اسپیکر کو بتائیں گے ان کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا وزیرقانون نے کہا کہ قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، جو ارکان بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کردیں کہ وہ تںخواہ میں اضافہ نہیں چاہتے، تقریریں نہ کریں۔ اس سے قبل  اسپیکر...
    حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا. رپورٹ کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔ چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا، بینک  متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر کے...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے۔  تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔  عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے...
    چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔ تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم...
    مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا، پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے 26ویں مینز اور 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب گجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے بطور پچر تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ملٹری بینڈ نے "جیوے جیوے پاکستان" ملی نغمے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید پروقا ر بنا دیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر...
    چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں  چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار  رہا ہے۔  ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو  مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل...
    چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند ہفتوں قبل قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کے انجری کا شکار ہونے کے بعد اب فاسٹ بولر حارث رؤف کی صورت میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ لگا ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونیوالے صائم ایوب ٹخنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے تھے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔ انکی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نے متبادل کے طور پر محمد وسیم جونیئر، محمد علی اور عاکف جاوید کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف۔8 جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے منصوبہ 18 فروری تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا  وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی محنت کو سراہا، مزدوروں نے انہیں بتایا کہ وہ دن رات منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے پراجیکٹ کے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پرسماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے، میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین ایف پی ایس سی...
    چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چینی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نئی توانائی سے پیدا ہونے والی آن گرڈ بجلی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے ذریعہ کیا جائے گا کیونکہ ملک نئی توانائی بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مارکیٹ اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ قومی توانائی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تمام آن گرڈ بجلی طے شدہ قیمتوں کے مطابق بجلی کے نظام میں شامل ہوگی۔ دونوں اداروں نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ آن گرڈ...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 4 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ عمارت کی تیسری منزل پر ہوا، جس کے باعث ایک کمرے کی چھت گر گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 4 سالہ امبر، 23 سالہ رمشہ اور 24 سالہ مبشر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بظاہر دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ گھر...
    اسلام آباد (آج لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے حکام کو نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین فوری طور پر واگزار کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ کے حکام نے اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہمارے بہت سے ارکان قومی اسمبلی قبائلی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں حقیقی خطرات درپیش ہیں، ان کے لیے اسلحہ لائسنس دینے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ کراچی مافیاز کے قبضے میں ہے، حکومت اورقانون نام کی کوئی چیز نہیں،دن بدن یہاں کے شہریوں پر زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔امن وامان کی بدحالی، تباہ حال انفرااسٹرکچر ، سڑکیں، سیوریج کا ناقص نظام، بے ہنگم ٹریفک اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات بالخصوص تیز رفتار ہیوی ٹریفک سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملینیم مال ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ اور کھوکھرا پار میں بس کی ٹکر سے ماں اور نومولود بچے کی اموات پر ان کی رہائش گاہ جعفر طیار سوسائٹی اور...
    اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا ایجنڈا تبدیل کیے جانے پر چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے بطورچیئرمین برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اجلاس سے واک کردیا اور کہا ہے کہ کمیٹی ایجنڈے میں اڈیالہ جیل کے دورے سے متعلق امور نکال دیے گئے، ایجنڈا وفاقی وزیر کے مرضی سے طے ہوا تھا، آخری وقت پر ہمیں بتایا گیا کہ یہ ریوائزڈ ایجنڈا ہے، ہم صرف اڈیالہ جیل دورہ کرکے جیل مینوئل کا جائزہ لینا چاہ رہے تھے، ایک طے شدہ چیز ایجنڈے سے نکلنا ہماری توہین ہے، جب تک اڈیالہ جیل کے دورے کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاتا میں اس کمیٹی کی صدارت نہیں کروں گا۔ چیئرمین حامد رضا...
    میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
    ٹنڈوجام بلدیاتی ترقیاتی کاموں کا چیئرمین اکبر علی ٹگراور کونسلر جائزہ لے ر ہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے صارفین کے لیے ایک نیا ’چوائس‘ چینل متعارف کرایا ہے، جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرے گا۔ سال پہلے ’Any 3‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ چینل اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت مختلف اقسام کی اشیاء میں مزید وسعت اختیار کر چکا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی بلکہ تین یا زیادہ اشیاء خریدنے پرمفت ڈیلیوری بھی ملے گی۔ جدید رجحانات کی حامل اشیاء کے ساتھ، اس چینل میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس سے آن لائن گروسری خریداری مزید آسان...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے لیے آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلز میں فیلڈ امپائرز کے لیے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لیے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور اور رانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرز کا تقرر...
    بیجنگ : چین نے امریکا اور جاپان کی طرف سے چین کے بارے میں تازہ ترین مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان چین کے داخلی معاملات میں کھل عام مداخلت ہے، یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین سے متعلق مشترکہ بیان چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرتا ہے، چین کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے اورعلاقائی کشیدگی کو ہوا دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے جاپان کے ساتھ سخت احتجاج کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تائیوان...
    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق ہو گئی جس کے تحت 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈریو پائیکرافٹ انجام دیں گے۔ کیٹلبرو اور شرف الدولہ 12 گروپ مرحلے کے پہلے کھیلوں کی نگرانی کریں گے۔ جوئل ولسن ٹی وی امپائر ہوں گے، اور ایلکس وارف چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔ اینڈریو پائکرافٹ کو اس...
    خلا میں تیرتی ایک انتہائی طاقتور ٹیلی اسکوپ نے دور دراز کہکشاں کے گرد روشنی کا ایک نایاب ’آئنسٹائن رنگ‘ دریافت کر لیا۔ یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں این جی سی 6505 کے گرد موجود روشنے کے ہالے کی عکس بندی کی۔ روشنی کا یہ دائرہ ایک دوسری کہکشاں کی وجہ سے بن رہا ہے جو کہ زمین سے 4.42 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے اور این جی سی 6505 کے عین پشت پر موجود ہے۔ جرنل آسٹرونومی اینڈ آسٹروفزکس میں آج شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشت پر موجود کہکشاں سے آنے والی روشنی کو این جی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے شیڈول فائنل کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم 15 فروری کو دبئی کے لیے روانہ ہو گی، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہئے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا 3 رکنی مشن پاکستان کے 6 شعبوں میں ناقص گورننس اور کرپشن کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ...
    کراچی: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اففتاحی میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میں امپائرنگ کے فرائض کون نبھائے گا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا میچ ریفری اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
    چین فعال طور پر مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے، تر جمان بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں  ڈیپ سیک  کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نئی تکنیکی پیش رفتیں، نئی کاروباری شکلیں مسلسل ابھر رہی  ہیں، یہ نئی ایپلی کیشنز کی توسیع کو تیز کر رہی ہیں، جو سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے. پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین نے فعال طور پر ذہین تبدیلی کو اپنایا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی اور ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون  سے یومیہ پریس کانفرنس میں جوہانسبرگ  میں منعقد ہونے والے  جی ٹونٹی وزرائے خارجہ اجلاس میں چینی  وزیر خارجہ وانگ ای کی شرکت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر، جی ٹونٹی کو شراکت داری کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں لے جانا چاہیے، اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔ چین مذکورہ اجلاس سے مثبت نتائج کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کثیرالجہتی...
    بیجنگ :چینی اینی میشن فلم ” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سلز سمیت) 8 اعشاریہ 085 ارب یوان سے تجاوز کر گیا ہے ، جو “بیٹ مین:دی ڈارک نائٹ رائزز” کے باکس آفس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گلوبل باکس آفس ٹاپ 35 میں داخل ہونے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے! نیژا کون ہے؟ نیژا قدیم چینی دیومالا کا ایک نوجوان ہیرو ہے جو بہادری، تقدیر کے خلاف بغاوت اور عوام کی حفاظت کے لیے مشہور ہے۔ “نیژا 1” میں، نیژا اگرچہ “شیطانی گولی” (مو وان) کے روپ میں پیدا ہوا ، لیکن اس نے آخرکار عوام کو بچانے اور آسمانی عذاب کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا۔ “نیژا 2″ نے اس تھیم کو جاری رکھا،...
    بیجنگ : چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق  اسی روز سے آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس کے لیے چین کے صوبہ یون نان کے شیشوانگ بننا علاقے  میں داخلے کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، برونائی، ویتنام، لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا پر مشتمل  10 آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس جو  2  یا اس سے زائد  افراد پر مشتمل ہوں،  ان کے پاس عام پاسپورٹ ہوں اور چین میں ٹریول ایجنسیوں کےساتھ منسلک ہوں، وہ شیشوانگ بننا انٹرنیشنل ایئرپورٹ،  موہان ریلوے اور  ہائی وے  کے ذریعے بغیر ویزا کے چین  میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہ سیاحتی گروپس صوبہ یون نان کے شیشیوانگ بننا کےعلاقے میں...
    بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ  جنوری کے چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس سے ظاہر ہواہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کےدوران  صارفی طلب میں بہتری کی وجہ سے چین میں وئیر ہاؤسنگ کی طلب میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور  پوری صنعت  کی بہتر  ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چین  میں ویئر ہاؤسنگ  انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے اور گزشتہ تقریباً  10 ماہ میں ایک  نئی بلند ی پر ہے۔ نیو آرڈرز انڈیکس، اختتامی انوینٹری انڈیکس، اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کی توقع کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں...
    چیئر مین قومی اسمبلی  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ---فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کہا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائیں کہ کام کرنا ہے یا نہیں؟قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ پل کا منصوبہ 2019 ء سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ڈی جی سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی چاہتا ہے۔...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ  دی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ ، پل کا منصوبہ 2019 سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ ڈی جی سی ڈی اے نے کہا کہ  ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی کی یقینی چاہتا ہے، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او جیسے ادارے منصوبہ لے کر آگے سب لیٹ کردیتے ہیں،...
    کراچی: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیکب بیتھل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ٹام بینٹن کو ان کے کور اپ کے  طورپر انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، ہیمسٹرنگ انجری نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انگلش ٹیم سردست بھارت میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے، بیتھل کو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کا معاملہ درپیش ہے۔  21 سالہ پیسر اسی سبب اتوار کو بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈیمیں شریک نہیں ہوپائے، تاہم بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے، وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ بھی سردست پنڈلی کی انجری سی نجات پانے میں کوشاں ہیں۔
    یہ ممکن ہے کہ چیزیں عین اسی طرح واقع ہوں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ چیزوں کی وقوع پذیری اگرچہ انسانی ارادے کی مکمل طور پر محتاج نہیں ہے۔ لیکن ایک تو انسان احسن تقویم ہے اور دوسرا وہ کائنات کی تمام چیزوں کو اپنے مصرف میں لانے پر قادر ہے۔ لہٰذا وہ چیزوں کو جیسے چاہے ایک خاص حد تک بتدریج وقوع پذیر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ علامہ اقبال کی زبان میں انسان نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کرنے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔ ایک بات نہیں بھولنی چایئے کہ بطور ’’بنی نوع انسان‘‘ اور ’’ابن آدم‘‘ ہمارے دماغ میں صرف وہی کچھ آتا ہے جس کے واقع ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں کیونکہ...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 131 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 1 لاکھ 10 ہزار 191 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔   خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا،انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 279روپے 5پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر280روپے 90پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںرواں ہفتے شدید مندی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس1لاکھ 14 ہزار سے گر کر 1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس تک آگیا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 3933 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ما ر کیٹ1لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔     
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 247 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے...
    ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں ہارون خان کو ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست ہوئی۔ ہارون خان نے تین مسلسل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے کویت اور ایران کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا تھا۔ ہارون خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا۔
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔   دونوں ممالک کے مابین معاہدے کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، کلین انرجی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے دونوں ممالک نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور سی پیک کے تحت علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر مشترکہ ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرنے کا عہد کیا۔ پاکستان اور چین نے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے...
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکرٹری جنرل شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی ،سینئر صحافی مظہر جاوید و دیگر نے بول نیوز کے پانچ بیورو آفس کوئٹہ، ملتان،فیصل آباد، حیدرآباد اور سکھر میں بند کئے جانے اور صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس سے ان بیورو آفس میں کام کرنیو الے صحافی، کیمرہ مین اور دیگر عملہ بیروزگار ہوا ہے ، موجودہ حکومت اور خاص طورپر وزیرا طلاعات اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بول ا نتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ...
    BEIJING: چین نے آج سے امریکی مصنوعات پر نئے درآمدی ٹیکس کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ چین کے حکام کے مطابق امریکی کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصد سرحدی ٹیکس لگایا جائے گا، جبکہ امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب 4 فروری کو امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے بعد چینی مصنوعات پر 10 فیصد محصول عائد کر دیا تھا، چین نے بھی اس ایگزیکٹو آرڈر کے نصف گھنٹے بعد ہی امریکی مصنوعات پر...
    چینی سرمایہ کار کا سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنا کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی مزید بدنامی کا باعث ہے، لگتا ہے کہ سندھ حکومت کے نزدیک یہ ایک معمول کا واقعہ ہے جس پر سندھ حکومت نے اسی طرح نوٹس لیا ہے جس طرح ملک کے اعلیٰ حکام لیتے آئے ہیں جس کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے نہ ہی نکلنے کی کوئی خاص امید ہے۔ چینی شہریوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے معاملے پر ترجمان سندھ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کی شکایات کو سینئر پولیس افسران دیکھتے ہیں اور سیکیورٹی خامیاں ختم کرنے کے لیے قانون اور ایس او...
    کراچی: ایف آئی اے نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی،ملزم کو شارجہ سینٹر صدر کراچی  کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 10٫000 امریکی ڈالر اور 16,000 یو اے ای درہم برآمد کیے گئے، گرفتارملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ چھاپہ مار کارروائی...
    کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔  ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
    پشاور: چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈورسے 120میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنیChina Century Steel Millsکے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئرطارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کرمعیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بجلی کے ترسیلی نظام کومزید بہترطریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) چینی سرمایہ کار کمپنی نے معاون خصوصی توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی طارق سدوزئی نے بتایا کہ چینی کمپنی نے 120 میگا واٹ سستی پن بجلی کی خریداری رابطہ کیا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ صوبے کے حکام نے بتایا کہ کے پی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی بجلی کے ترسیلی نظام کیلیے 3 میگا پروجیکٹس شروع کرے گی، رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمشن لائن کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، دوسرے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت پرفارم کریں گے، جبکہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائےگا۔ دریں اثنا پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کے...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جسے شارجہ سینٹر صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کررہا تھا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 10 ہزار امریکی ڈالر اور 16 ہزار یو اے ای کی کرنسی درہم برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل...
    امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے، تاہم امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد درآمدی محصولات کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو/سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم سے جب...
    لاہور،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی جائیگی۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہو گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف26  نومبر کے بعد درج ہونے والے31  مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کی کارروائی بشریٰ بی بی کی اس استدعا پر 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے کہ انہیں بیان سے قبل اپنے شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر31  مقدمات کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسروں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جس پر بشری بی بی نے سابق چیئرمین کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار...
    اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹر قاسم مستعفی ہوئے تھے، سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ترمیم کے حق ووٹ میں دیا تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) 14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔اُن کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔ دورہ چین کے دوران صدر مملکت نے میزبان ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں نوویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
    چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بی این پی کے رہنما سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹر قاسم مستعفی ہوئے تھے، سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ترمیم کے حق ووٹ میں دیا تھا۔واضح رہے قاسم رونجھو بی این پی مینگل کے ٹکٹ پر 2021میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران حفاظت کے سخت انتظامات کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سول آرمڈ فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بین الاقوامی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ اس تناظر میں پی سی بی، پنجاب اور سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ...
    ” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن  WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو  “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ...
    چین کے صوبہ سی چھوان  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صوبہ سی چھوان کے  شہر   ای بین  کی جون لیئن کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق 10 مکانات اس کی زد میں آئے ہیں اور 30 سے زائد افراد  ابھی تک لاپتہ ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،   چینی صدر   اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ نے اس قدرتی آفت کے وقت ریسکیو اور بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئےاہم ہدایات جاری کیں کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور...
    چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
      بیجنگ () ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر  آفس کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے جمہوریت و  انسانی حقوق  کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف عدم استحکام پیدا کرنے والے کارکن لائی جی این کی کھلم کھلا حمایت پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ چین مخالف اور ہانگ کانگ میں عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کے مرکزی منصوبہ ساز  کے طور پر لائی جی این نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کی۔ امریکہ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کی بات کرتا ہے...
      بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
        بیجنگ () چین جے صدر شی جن پھنگ نے ہاربن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کی، جو نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس، چھنگ دو یونیورسیڈ، اور ہانگ چو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔ ان اہم کھیلوں کے مقابلوں نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے درمیان گہرے تعاون کو ظاہر کیا ہے۔ اولمپک انسانی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ چین کے جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر، قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم...
    چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کے تحت تعینات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا...
    اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی ہے، جس کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی  ہے۔...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں...
    ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کے لئے آواز بلند کرنا بےسود ثابت ہوگا، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کا کمشنر آفس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز  بیجنگ : ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر  آفس کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے جمہوریت و  انسانی حقوق  کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف عدم استحکام پیدا کرنے والے کارکن لائی جی این کی کھلم کھلا حمایت پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ چین مخالف اور ہانگ کانگ میں عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کے مرکزی منصوبہ ساز...