Nawaiwaqt:
2025-03-15@10:43:34 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔  کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سینکڑوں ویزے منسوخ

جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد 37 لاکھ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے آخر تک ملک میں قریباً 37 لاکھ 69 ہزار غیر ملکی رہائشی تھے۔ یہ تعداد 2023 کے آخر کے مقابلے میں 3 لاکھ 58 ہزار زیادہ ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے ’این ایچ کے‘ نے امیگریشن خدمات کے آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں قریباً 4 لاکھ 57 ہزار غیر ملکی ٹیکنیکل انٹرن رہائش پذیر تھے، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 52 ہزار زیادہ ہیں۔ طلبا کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار تھی جو 61 ہزار زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟

خصوصی ہنر مند کارکن کا ویزا رکھنے والے افراد کی تعداد میں 76 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کی عالمی وباکے بعد سرحدی کنٹرول اقدامات میں نرمی اور ین کی قدر کم ہونے کے باعث لوگ زیادہ تعداد میں جاپان آئے۔

دوسری جانب ایک ہزار 184 غیر ملکی شہریوں کا رہائشی ویزا منسوخ کیا گیا۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 56 فیصد کم ہے۔ ٹیکنیکل انٹرن کی رہائشی حیثیت کے حامل 710 افراد، اور طالبعلم کی رہائشی حیثیت والے 312 افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے۔ کچھ ٹیکنیکل انٹرنز کے رہائشی اجازت نامے یہ معلوم ہونے پر منسوخ کیے گئے کہ وہ اپنے متعین کردہ شعبے سے باہر کسی دیگر غیر مجاز مقام پر کام کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ایچ کے جاپان رہائشی ویزا

متعلقہ مضامین

  • جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سینکڑوں ویزے منسوخ
  • پنجاب: ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر
  • رمضان کا دوسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی
  • گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ ،ہزاروں روپے کا اضافہ
  • کاروبار کے اختتام میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی،1009پوائنٹس کا اضافہ
  • چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیا؟
  • پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟
  • پاک سوزوکی نے ویگن آر کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟