اسلام آباد:

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی اور معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف، مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ 

دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے، معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور آپ کا بھرپور ساتھ دے گی، پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، فیس لیس کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے  ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر اپنی تجاویز دے، ساتھ  ہی انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ سیکریٹریز چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد ان کی تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔ 

چیمبرز آف کامرس کے صدور نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، اس پر وزیرِ اعظم کے مشکور ہیں۔ 

ملاقات میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاروباری برادری چیمبرز آف کامرس معاشی استحکام کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی.چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی پی وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنےسے سارے صوبے میں تشویش ہے، یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیرنہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوگا، دونوں جماعتیں مل کر متنازعہ معاملات حل کریں گے۔ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ، صوبے کو پانی کی تقسیم کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے دوران ہونے والے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے پر گلے شکوے بھی کیے۔ملاقات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے۔ملاقات میں وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اورتمام سیاسی جماعتوں کومل کر کام کرنا ہے۔بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم کو کرم میں امن وامان کی صورتحال پرخدشات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے معاہدے پرعملدرآمد سے متعلق ایک دوسرے کا مؤقف سنا، پنجاب کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف
  • حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
  • حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، شہبازشریف
  • اسٹیٹ بینک نے معاشی استحکام کا حکومتی بیانیہ مسترد کردیا، مزمل اسلم
  • معاشی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں قابل تویف ‘ رریا سندھ سے نہرییں نکالنے کا فیصلہ ترک کیا جائے : صدر زرداری
  • وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • وزیر اعظم کا بلاول بھٹو کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ کااہتمام
  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
  • پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں، خواجہ آصف