ہر چیز کا حل مذاکرات سے ممکن ہے: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ایاز صادق— فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر چیز کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو رولز کے مطابق چلاؤں گا، کوشش ہو گی کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ چلاؤں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا اتنا موقع دیتا ہوں، مگر وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو عوام اور ان کے مسائل کی فکر نہیں، بس وہ احتجاج کے بعد واک آؤٹ کر جاتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات میں بیٹھ کر فیصلے ہوتے ہیں، شرائط نہیں لگائی جاتیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
ایران کے سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا خط دیکھے بغیرمذاکرات کی تجویز مسترد کردی
ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کو مذاکرات کی تجویزامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں دی گئی ہے۔ خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کے ذریعے ایران کو بھجوایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کے خط کو دیکھے بغیر مسترد کردیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کوشش عالمی رائے عامہ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔اس طرح صرف ایران کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم مذاکراتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وہی ٹرمپ ہے جس نے 2015 کے جوہری معاہدے کوتوڑ دیا تھا۔ مذاکرات اسی وقت ہو سکتے ہیں جب فریقین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں لیکن جب ایک فریق اپنے قول کا پکا نہ ہو تو اس کے ساتھ کس طرح بات چیت ہو سکتی ہے۔
پچھلے ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے علی خامنہ ای کو خط لکھا ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں یا پھر امریکی فوجی کارروائی کا انتظار کریں۔
Post Views: 1