شہزاد خان : وزیراعظم شہباز شریف سے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی ملاقات ہوئی 
وزیراعظم نے پورٹس پر پھنسے تمام کنٹینرز فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات صادر کردیئے،صدر لاہور چیمبر نےوزیراعظم شہبازشریف سےمطالبہ کیاتھا
وزیراعظم کاصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کی درخواست پر پورٹس اتوار کو بھی کھلی رکھنے کا حکم دے دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر حملہ: قومی اسمبلی میں قراردادِ مذمت منظور

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے واقعہ پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام بلاتفریق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے۔ قراردا وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت کا عکس

’قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا عزم کرتے ہیں، کسی بھی گروہ اور فرد کو ملک کے امن، خوشحالی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک کی علاقائی حدود میں خوف، نفرت یا تشدد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی کی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انتھک محنت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

قرارداد میں ان تمام بہادر مردوں اور خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، افواج پاکستان، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے غیر متزلزل عزم، بہادری اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں سکیورٹی فورسز کی بہادرانہ کوششیں ان کے عزم اور تیاری کی عکاسی کرتی ہیں۔ پاکستانی عوام بلاتفریق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔ آنے والی نسلوں کے لیے ہماری قوم کے امن، تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنایا جانا چاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم قومی مفاد میں فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، طارق حسن
  • پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: قومی اسمبلی میں قراردادِ مذمت منظور
  • منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی ازبکستان کیساتھ کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • راولپنڈی؛ 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے