وزیرِاعظم کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چینی کی کھپت و رسد اور مقررہ قیمتوں پر عام آدمی کو فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی کی کھپت و رسد اور موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے، قیمتوں پر سٹہ کھیل کر اس میں مصنوعی اضافے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی کھپت اور رسد پر کڑی نظر رکھنے اور متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت و رسد کی نگرانی کیلیے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی طور پر بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دیں گے۔
دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ہدایت
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج صوبے کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم امن وامان کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، آپریشن کے دوران درجنوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ اور صدمے میں ہے۔
وزیراعظم کا بولان آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینوزیراعظم شہبازشریف نے بولان آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فورسز کی مہارت، آرمی چیف کی متحرک قیادت کی بدولت آپریشن کسی بڑے نقصان کے بغیر مکمل ہوا۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے بولان آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور یرغمال شہریوں کو بازیاب کرنے پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام اور ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں