اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر  آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورہ کریں گے۔ کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی 13 سے 15 مارچ تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پولیس پر میرا کوئی کنٹرول نہیں ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف

ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔  اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا کھلے عام اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔ جیسے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے احتجاج کو اجاگر کیا جو اجرتوں کے اجراء اور ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے اور پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ اس پر عمر عبداللہ نے کہا کہ لاٹھی چارج نہیں ہونا چاہیے تھا اور اعتراف کیا کہ وہ پولیس پر کنٹرول نہیں رکھتے۔ انہوں نے اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھانے والے ایک رکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مظاہرین کے ساتھ پولیس کے سلوک کا تعلق ہے، میں یہ یاد دلانا چاہوں گا کہ بدقسمتی سے نہ آپ کا اور نہ ہی میرا پولیس پر کنٹرول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری امارات کے دورے پر روانہ
  • صدر آصف علی زرداری امارات کے دورے پر روانہ
  • قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
  • عیدالفطر پر چھٹیاں کتنی ملیں گی؟
  • بلاول بھٹو سے پارٹی راہنماؤں کی زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں
  • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • پولیس پر میرا کوئی کنٹرول نہیں ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کیخلاف ایک اور درخواست
  • سینٹ، شبلی فراز کو قرارداد پیش کرنے سے روک دیا گیا، وزیر قانون سے تلخ جملوں کا تبادلہ