وزیراعظم کا چینی کی قیمت بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی قیمت بڑھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ وزارت پیداوار نے شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز کو کل بلا لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایکسپورٹ اجازت دینے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز سے تحریری معاہدہ ہوا تھا چینی قیمت کی نہیں بڑھے گی، شوگر مل ایسوسی ایشن نے ایکسپورٹ اجازت پرمعاہدہ کیا تھا تاہم ایکسپورٹ کے بعد چینی کی قیمت 124 سے 170 روپے تک بڑھ گئی۔
شوگر ملز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، سٹے بازوں کی فہرست تیار کرلی، ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے، قیمت بڑھانے میں ملوث ملز مالکان کو گرفت میں لیا جائے گا۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا، متعدد شوگر ڈیلرز کو گرفتار اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وزیراعظم کی نوشکی دھماکے کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
Post Views: 1