اسلام آباد: ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171روپے 90 پیسے فی کلو او زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپےفی کلو تک ہے۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال2025 کےآغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے 64 پیسےفی کلو تھی، سال کے آغاز سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو اور ساڑھے3 ماہ میں اوسط 40روپے05 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی، ملک میں ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت131روپے 85 پیسے فی کلو تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سال قبل145روپےفی کلو تھی ، حکومت نےجون سے اکتوبر 2024 کےدوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت پیسے فی کلو ملک میں

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد:

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16  روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ 

اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ 

ڈیزل بنیادی طور پر اشیائے ضروریہ کی ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ 

کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔ 

لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔ 

علاوہ ازیں، کے الیکٹرک کے صارفین کو جنوری کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.84 روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا بھی امکان ہے۔

اس طرح کے الیکٹرک صارفین کو 4.69 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، کے الیکٹرک نے صارفین کو ریلیف دینے کیلیے نیپرا میں ایک پٹیشن جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔ 

کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.84 روپے فی یونٹ کمی کی سفارش کی ہے، تاہم سماعت کے موقع پر کے الیکٹرک کی درخواست پر تمام عوامل کو زیرغور لانے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
  • عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
  • خوردہ فروشوں کی لالچ نے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچادی
  • بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان،نیپرا میں درخواست جمع
  • عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
  • چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل مہنگی ہونے سے عوام پھٹ پڑے
  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان