2025-03-14@17:33:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پیسے فی کلو»:
اسلام آباد: ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171روپے 90 پیسے فی کلو او زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپےفی کلو تک ہے۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال2025 کےآغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے 64 پیسےفی کلو تھی، سال کے آغاز سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو اور ساڑھے3 ماہ میں اوسط 40روپے05 پیسےفی...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں چینی کی قیمت 165 روپے فی کلوتک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ 12 ہفتے کے دوران چینی 23 روپے 42 پیسے فی کلومہنگی ہوئی اور 131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی۔ دارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں چینی کی قیمت 165روپےفی کلوتک پہنچ گئی ہے، جس سے اسلام آباد اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاور میں...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
گیس کی بندش سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی،ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی ہوگئی۔ ایل پی جی 290 روپے سے کم ہوکر 250 سے 260 روپے فی کلو پر آگئی ہے جس پرشہری بہت خوش ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت عوام کو دیگر چیزوں میں بھی ریلیف دے ،رمضان سے قبل گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئے
ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو...