Islam Times:
2025-03-13@06:08:34 GMT

ہمیں امریکی صدر کا خط موصول ہوگیا، سید عباس عراقچی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

ہمیں امریکی صدر کا خط موصول ہوگیا، سید عباس عراقچی

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران آنیوالے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب UAE کے صدر کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" سے ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انور قرقاش سے ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل پر گفتگو کے ساتھ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا خط موصول کیا۔ اس ملاقات میں وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "مجید تخت‌ روانچی" اور خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر "محمد علی‌" موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے مذاکرات کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر آج صبح ہی سید عباس عراقچی نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ درست ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے خط لکھا، لیکن ابھی تک وہ ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم طے یہ ہے کہ یہ خط کسی ایک عرب ملک کے نمائندے کے ذریعے تہران بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ "اسماعیل بقائی" نے اس امر کی تصدیق کی کہ تہران آنے والے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسی ضمن میں Axios News Web نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز مڈل ایسٹ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" نے ابو ظہبی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر "محمد بن‌ زائد" سے ملاقات کی اور انہیں امریکی صدر کا خط تحویل دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ امریکی صدر انہوں نے

پڑھیں:

امریکا سے مذاکرات میں یوکرین روس سے 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی اورپائیدار امن کیلئے امریکی تجویز مان لی ہے۔مذکرات کے حوالے سے امریکا یوکرین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی کے وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق یوکرین اور امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہو سکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی لازم ہوگا۔معاہدہ جدہ میں یوکرینی اور امریکی حکام کے درمیان 9 گھنٹے سے زائد جاری مذاکرات کے بعد طے پایا، امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے تھے جبکہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرینی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے کی۔عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی کسی کو غزہ سے بیدخل نہیں کر رہا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہمیں امریکی صدر کا خط موصول ہو گیا، سید عباس عراقچی
  • وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے پاکستان کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرامپ کا خط جلد ہی ایک ایلچی کے ذریعے ہم تک پہنچایا جائے گا، سید عباس عراقچی
  • امریکا سے مذاکرات میں یوکرین روس سے 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند
  • وزیر خزانہ سے اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات
  • محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات
  • سعودی ولی عہد کی یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں
  • عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے: شاندانہ گلزار